دنیا
1 منٹ پڑھنے
لیبیا: ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر گیا، پانچ افراد ہلاک
لیبیا کے السرہ ہوائی اڈے پر ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے
لیبیا: ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر گیا، پانچ افراد ہلاک
فائل فوٹو: حادثے میں دو غیر ملکی عملے کے ارکان اور تین لیبیائی ہلاک ہو گئے۔ / Reuters

لیبیا کے السرہ ہوائی اڈے پر ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  پیر کے روز  ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر طبی مشن سے واپسی کے دوران  لیبیا کےالسرہ ہوائی اڈّے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے  کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الوساط  چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ حادثہ کفرا  شہر سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔

ہلاک شدگان میں فوجی ٹرانسپورٹ سروس کے دو اہلکار اور کفرا کے ایک ہسپتال کی نرس شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باقی دو افراد غیر ملکی تھے جن کی شناخت پائلٹ اور اس کے معاون کے طور پر کی گئی ہے۔

حادثے کی وجہ سے متعلق فوری طور پر مزید  تفصیلات دستیاب نہیں ہیں ۔ لیبیا کے حکام نے بھی تاحال  واقعے سے متعلق  کوئی  بیان جاری نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"