دنیا
3 منٹ پڑھنے
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
عالمی کپ کے تاریخ ساز سب سے زیادہ گول کرنے والے میسی اس ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
میسی ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ / AP

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی کا ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کیپ وردے کے خلاف کپتان نے گول کرتے ہوئے  ورلڈ کپ کے لگاتار آٹھ میچوں میں گول اسکور کیے ہیں، جس سے ایک ایسا ریکارڈ بنا ہے جسے توڑنا  بہت مشکل ہو گا۔

جمعہ کو کیپ وردے کے خلاف 29ویں منٹ میں کیا گیا میسی کا گول ان کے عالمی کپ کیرئیر کا 20واں تھا، جس سے ان کے ریکارڈ  میں اضافہ ہوا اور وہ تاریخی فہرست میں فرانس کے کیلیان ایمباپے سے دو گول آگے نکل آئے۔

اس عالمی کپ میں میسی کے سات گول ہیں — جو گولڈن  بوٹ یعنی ٹورنامنٹ کے بہترین گول سکورر کی دوڑ میں ایمباپے سے ایک زیادہ ہے— اور انہوں نے اپنے پچھلے آٹھ عالمی کپ میچوں میں 12 گول کیے   ہیں۔

عالمی کپ کے تاریخ ساز سب سے زیادہ گول کرنے والے میسی اس ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

روڈریگو ڈی پال، جو ارجنٹائن اور انٹر میامی میں میسی کے ساتھی ہیں کا کہنا ہے کہ"میرے لیے اس کا دوست ہونا بہت معنی رکھتا ہے "۔

"میرے خیال میں دوستی ایک سب سے اہم چیز ہے اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں وہاں ہوں، ان لمحات کو ان کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔"

جمعہ کو میسی کو میچ کے ابتدائی لمحات  میں ہی موقع ملا، ان کے شاندار بائیں پاؤں سے مارا گیا شاٹ 15ویں منٹ میں گول کے سامنے سے پھسل کر دائیں پوسٹ کے باہر چلا گیا۔

تین منٹ بعد جب انہیں گرا دیا گیا تو انہیں 25 گز کی فری کک ملی جو کیپ وردے کے گول کیپر ووزنہا نے باآسانی سنبھال لی۔

لیکن میچ کا رخ بدل رہا تھا، اور جلد ہی میسی نے گول کر کے 1-0 کی برتری دلوائی۔

گولڈن بوٹ کی دوڑ

میسی نے بازو پھیلائے اور مارٹینیز کی طرف اشارہ کیا، پاس کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس کے بعد ساتھی کھلاڑی خوشی میں اُن کے پاس جمع ہو گئے۔

گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی اور ایمباپے واحد امیدوار نہیں ہیں۔

جمعہ کے آغاز تک ناروے کے ارلنگ ہالینڈ اور انگلینڈ کے ہیری کین نے پانچ پانچ گول اسکور کیے ہیں، جبکہ چار کھلاڑی — فرانس کے اوسمن دمبےلے، سپین کے مِیکل اویارزابال، برازیل کے وینیسیس جونیئر اور سینیگال کے اسماعیلہ سار — کے چار چار گول تھے۔

سار اب دوڑ سے باہر ہیں کیونکہ سینیگال ٹورنا منٹ سے باہر  ہو گیا ہے۔

ناروے، انگلینڈ اور فرانس راؤنڈ آف 16 میں پہنچ چکے ہیں۔

ارجنٹائن اور میسی، جو انٹر میامی کے اسٹار ہیں اور عام طور پر تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں، کیپ وردے کے خلاف فتح کی صورت میں ان ٹیموں میں شامل ہو جائیں گے۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی