دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین، یورپ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کا متمنی ہے
امریکی صدر کی طرف سے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے حوالے سے بیانات کے بعد بیجنگ اور یورپی دارالحکومتوں کی نظریں ایک دوسرے پر مزید دلچسپی سے ٹکی ہوئی ہیں
00:00
چین، یورپ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کا متمنی ہے
Prime Minister Shigeru Ishiba to meet Foreign Ministers of China and South Korea / Reuters
26 مارچ 2025

چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں اپنے پرتگالی ہم منصب سے ملاقات  کے دوران یورپ کے ساتھ قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی اور یورپی رہنما عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کے دوران متبادل  راستے  تلاش کر نے میں سرگرم ِ عمل  ہیں ۔

چینی دفتر ِ خارجہ کے مطابق ، وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے ملاقات کے دوران  کہا ہے کہ چین،  پرتگال کے ساتھ مل کر چینی-یورپی تعلقات کو فروغ دے گا۔

وانگ نے کہا، "چین یورپ کو کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم ستون کی نگاہ سے  دیکھتا ہے اور یورپ کی اسٹریٹجک خودمختاری کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔"

پانچ سال سے زائد عرصے میں کسی اعلیٰ سطحی پرتگالی حکومتی عہدیدار کا  یہ پہلا دورہ ایک ایسے  وقت میں سر انجام پایا ہے  جب یورپی یونین کے رکن ممالک واشنگٹن اور بیجنگ کے  درمیان تجارتی جنگ کے امکان پر فکر مند ہیں۔

بیجنگ اور یورپی دارالحکومتوں میں اعلیٰ حکام ایک دوسرے  میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، کیونکہ امریکی انتظامیہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات اور عالمی تجارت کو متاثر کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

رینجل کے علاوہ، فرانسیسی وزیر خارجہ اور اٹلی کے سینیٹ کے صدر بھی اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ چینی حکام سے ملاقات کریں گے۔

امریکہ یورپی یونین کے باہر پرتگالی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منزل ہے، جبکہ پرتگال مغربی یورپ کا واحد ملک ہے جو اب بھی بیجنگ کے اہم بین الاقوامی انفراسٹرکچر منصوبے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، کا حصہ ہے۔

گزشتہ سال، پرتگال نے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے کے لیے یورپی یونین کے ووٹ سے اجتناب کیا اور اس صنعت میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان