دنیا
2 منٹ پڑھنے
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
دفاعی وزراء رچرڈ مارلز اور شِن جیرو کوئزومی نے میلبورن میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں دونوں حکومتوں نے جدید فریگیٹس کے بیڑے کی فراہمی کے عزم کی توثیق کی۔
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
**فائل تصویر:** آسٹریلیا کے رچرڈ مارلس اور جاپان کے شنجیرو کوئزومی 8 اپریل 2026 کو ٹوکیو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہاتھ ملا رہے ہیں۔ / AP

آسٹریلیا اور جاپان نے ہفتے کے روز 10 بلین آسٹریلوی ڈالر (7 بلین امریکی ڈالر) کے جنگی جہازوں  کے حوالے سے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو کہ سنہء 2014 میں جاپان کی طرف سے  طویل عرصے کی  دفاعی برآمدات پر پابندی ہٹائے جانےکے بعد ٹوکیو کی سب سے بڑی فوجی برآمدات  ہو ں گی۔

دفاعی وزراء رچرڈ مارلز اور شِن جیرو کوئزومی نے میلبورن میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں دونوں حکومتوں نے جدید فریگیٹس کے بیڑے کی فراہمی کے عزم کی توثیق کی۔

معاہدے کے تحت، مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز 2029 سے جاپان میں رائل آسٹریلین نیوی کے لیے تین اپ گریڈ شدہ موگامی کلاس کثیرالفعالی فریگیٹس تعمیر کرے گی، جبکہ بعد ازاں مزید آٹھ جہاز آسٹریلیا میں  تیار کیے  جائیں گے۔

یہ جہاز اینٹی سب میرین جنگ، فضائی دفاع، اور سطحی جنگی آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں ، یہ توقع کی جاتی ہے  کہ یہ  بحری جہاز آسٹریلیا کے شمالی راستوں اور انڈین اور پیسیفک سمندروں میں اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

چینی اثرات

یہ معاہدہ جاپان کی طرف سے بعدِ جنگ پُرامن مؤقف سے وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ یہ اپنی سیکیورٹی شراکت داریاں، خاص طور پر خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کے ردِعمل کے طور پر،  اپنے  امریکہ کے ساتھ اتحاد   سے  مزید آگے بڑھا رہا ہے۔

آسٹریلیا   بعد میں پیداوار کو مغربی آسٹریلیا کے نزدیک پرتھ کے ہینڈرسن شپ یارڈ منتقل کرے گا، جس سے یہ منصوبہ اسٹریٹجک اور صنعتی دونوں لحاظ سے سرمایہ کاری بن جائے گا۔

یہ معاہدہ انڈو پیسیفک دفاعی تعاون میں ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ خطے کی طاقتیں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی کے دوران فوجی ہم آہنگی مضبوط کر رہی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی