دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران نےآبنائے ہرمز پر 'ٹول بوتھ نظام' نافذ کر دیا
ایران نے، آبنائے ہرمز پر عملی شکل میں 'ٹول بوتھ نظام' نافذ کر دیا۔ کچھ جہازوں نے گزرنے کے لئے چینی کرنسی یوان میں ٹول ٹیکس ادا کیا
ایران  نےآبنائے ہرمز پر 'ٹول بوتھ نظام' نافذ کر دیا
فائل: متحدہ عرب امارات کے شمالی راس الخیمہ سے 11 مارچ 2026 کو آبنائے ہرمز کے قریب خلیج میں مال بردار بحری جہازوں کا منظر۔ / Reuters
26 مارچ 2026

جمعرات کو جنگ بندی کے لیے جاری سفارت کاری کوششوں میں رخنے کے بعد  ایران اور امریکہ دونوں کے موقف میں سختی آ گئی ہے۔

 تہران نے  آبنائے  ہرمز  پر اپنے کنٹرول کو سرکاری  حیثیت دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے اور  واشنگٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران میں زمینی کارروائی کے لیے لڑاکا دستوں کے داخلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ایران نے، معمول کے حالات میں تیل اور قدرتی گیس کے تقریباً 20 فیصد کی اس گزرگاہ یعنی 'آبنائے ہرمز' پر عملی شکل میں ایک'ٹول بوتھ نظام' نافذ کر دیا ہے۔ کچھ جہازوں نے گزرنے کے لئے چینی کرنسی یوان میں ٹول ٹیکس ادا کیا ہے۔

دریں اثنا، امفیبیئس اسالٹ شپ USS Tripoli کے زیرِ کمان  ایک محارب گروپ مشرقِ وسطیٰ کی طرف بڑھ  رہا ہے۔ محارب گروپ میں تقریباً 2,500 میرینز شامل ہیں اور 82 ویں ایئر بورن کے کم از کم 1,000 پیراٹروپروں کو بھی اس خطے میں پوزیشنیں سنبھالنے  کا حکم دیا گیا ہے۔

تاہم امریکی یونٹوں کی یہ نقل و حرکت امریکی صدر ٹرمپ کے،  ایران کو آبنائے ہُرمز کھولنے پر مجبور کرنے یا پھر خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اثاثوں پر حملے بند کروانے کے لئے، طاقت کا  استعمال کرنے کا مفہوم نہیں رکھتی۔

ٹرمپ نے ماہِ جنوری میں وینزویلا کےلیڈر کے اغوا سے قبل بحیرہ  کریبیئن میں ایک بڑی فوج تعینات کی تھی  لیکن موجودہ صورتحال میں امریکہ آبنائے ہرمز کے جوار میں واقع جزیرہ خارگ  کے پیٹرول ٹرمینل یا پھر آبنائے کے قریب واقع دیگر تنصیبات کو قبضے میں لینے  پر  توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔

اس خطے میں امریکی افواج کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے طے شدہ حملہ شروع کرنے کے بعد سے ان کی قوتوں نے 28 فروری سے اب تک 10,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔  ایران کے سب سے بڑے جہازوں کا 92 فیصد اور ملک کی میزائل، ڈرون اور بحری پیداوار کی تنصیبات کا دو تہائی سے زائد حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں کوپر نے کہا ہے کہ " ابھی ہم نےکام ختم نہیں  کیا۔ہم ایران کے وسیع تر فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے راستے پر آگے بڑھ رہےہیں"۔۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ