مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
یمن:جنوبی کونسل نے عدن میں سعودی طیارے کی لینڈنگ روک دی
سعودی عرب کے یمن میں سفیر نے کہا  ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل (STC) کے رہنما عیدروس الزبیدی نے جمعرات کو عدن جانے والے سعودی وفد کے طیارے کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
یمن:جنوبی کونسل نے عدن میں سعودی طیارے کی لینڈنگ روک دی
یمن / Reuters

سعودی عرب کے یمن میں سفیر نے کہا  ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل (STC) کے رہنما عیدروس الزبیدی نے جمعرات کو عدن جانے والے سعودی وفد کے طیارے کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

عدن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی روک تھام خلیجی طاقتوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے بحران کی تازہ ترین علامت ہے، جن کی رقابت جنگ زدہ یمن کی تشکیل بدل رہی ہے۔

سعودی سفیر محمد الجابر نے جمعہ کو ایکس پر کہا  کہ کئی ہفتوں سے  سعودی عرب نے جنوبی عبوری کونسل کے ساتھ مل کر اس کشیدگی کو روکنے کی تمام کوششیں کیں  لیکن اسے عیدروس الزبیدی کی طرف سے مسلسل انکار اور ضد کا سامنا رہا ہے  ۔

سفیر نے مزید کہا کہ زبیدی نے جمعرات کو عدن  ہوائی اڈے  پر فضائی ٹریفک بند کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سعودی وفد کے  طیارے کو  اترنے  کی اجازت نہیں دی گئی ۔

جمعرات کو ایک بیان میں ایس ٹی سی کے زیر کنٹرول وزارت مواصلات  نے سعودی عرب پر فضائی ناکہ بندی عائد کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ریاض نے اضافی چیک کے لیے تمام پروازوں کو سعودی عرب کے  راستے جانا لازمی قرار دیا ہے۔

  یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات STC کی حمایت کرتا ہے جس نے گزشتہ ماہ جنوبی یمن کے علاقے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت سے چھین لیے جس کی حمایت سعودی عرب نے کی تھی  ۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں