سیاست
2 منٹ پڑھنے
اگر پوتن اور زیلینسکی ملاقات نہیں کرتے تو میں'کچھ نہیں کروں گا'، ٹرمپ
روس نے فوری پوتن-زیلینسکی ملاقات کو مسترد کر دیا ہے، اگرچہ ٹرمپ نے اس ہفتے کے اوائل میں، یوکرینی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ وہ ایک سمٹ کا بندوبست کر رہے ہیں۔
اگر پوتن اور زیلینسکی ملاقات نہیں کرتے تو میں'کچھ نہیں کروں گا'، ٹرمپ
جمعے کو ٹرمپ نے کہا کہ زیلینسکی اور پوتن کی ملاقات کروانے کی کوشش اتنی مشکل تھی جتنی "تیل اور سرکہ" ملا دینا۔ / AA
23 اگست 2025

اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کی کوششوں کے حوالے سے دو ہفتوں میں ایک "اہم" فیصلہ کریں گے - جس میں یہ طے ہوگا کہ ماسکو پر سخت پابندیاں لگائی جائیں یا کچھ بھی نہ کیا جائے۔

جمعہ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جمعرات کو روسی حملے سے "خوش نہیں" ہیں جس نے یوکرین میں ایک امریکی ملکیتی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں اس جنگ سے متعلق کسی بھی چیز سے خوش نہیں ہوں۔"

تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ روسی اور یوکرینی صدور ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ دو ہفتوں کے اختتام پر کیا کریں گے تو ٹرمپ نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ مجھے واضح طور  حقائق سے آگاہی ہو جائیگی۔ یعنی روس اوریوکرین کی اصل سوچ کو جان لوں گا۔ اس میں دونوں کا کردار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "پھر میں فیصلہ کروں گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہوگا۔" انہوں نے وضاحت کی، "یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا یہ سخت پابندیاں ہوں گی، یا سخت محصولات، یا دونوں۔ یا ہم کچھ نہ کریں اور کہیں کہ یہ آپ کی جنگ ہے۔"

ٹرمپ - جنہوں نے حالیہ الاسکا سربراہی اجلاس میں پوتن کے ساتھ اپنی تصویر دکھائی، جو ان کے مطابق کریملن رہنما نے بھیجی تھی - نے بارہا یوکرین اور دیگر مسائل پر فیصلوں کے لیے تقریباً دو ہفتوں کی مدت کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کئی ڈیڈ لائنز پوری نہیں ہو سکیں۔

جمعہ کو ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی-پوتن سربراہی اجلاس کا انعقاد "تیل اور سرکہ" کو ملانے جتنا مشکل ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا، "ہم دیکھیں گے کہ آیا پوتن اور زیلنسکی ایک ساتھ کام کریں گے یا نہیں۔ آپ جانتے ہیں، یہ تھوڑا سا تیل اور سرکہ جیسا ہے۔ وہ واضح وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ اچھے تعلقات نہیں رکھتے۔"

ٹرمپ نے مزید کہا، "ہم دیکھیں گے" کہ آیا انہیں کسی ایسی ملاقات میں شرکت کی ضرورت ہوگی۔

 

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات