دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: شدید برفباری، 46 افراد ہلاک
جاپان میں شدید برف باری کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 558 زخمی ہو گئے
جاپان: شدید برفباری، 46 افراد ہلاک
برف باری کا سلسلہ جاری رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بالخصوص بحیرۂ جاپان سے متصل ساحلی علاقوں میں۔ / AFP

جاپان میں تقریباً تین ہفتوں سے جاری شدید برف باری کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 558 زخمی ہوگئے ہیں۔

جاپان محکمہ آفات کے جاری کردہ   تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے آخر سے جاری  سخت موسمی حالات کے نتیجے میں شمالی علاقے برف  کی موٹی تہ میں دب چُکے ہیں اور خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

پولیس اور مقامی حکام کے مطابق بروز منگل مکانات کی  چھتوں پر جمع برف کے ڈھیر انسانوں پر گرنے یا چھتوں سے برف صاف کرنے کے دوران  لوگوں  کے پھسل کر گرنے جیسے متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق  شمالی علاقائی مرکز اوموری میں برف کی موٹائی  1.3 میٹرتقریباً چار فٹ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے رہائشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

گرمیوں میں النینو

جاپان کے محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ گرمیوں میں النینو کے ظاہر ہونے کاامکان  60 فیصد   اور موسمِ بہار میں 50 فیصد ہے۔ معمول کی حالتیں برقرار رہنے کا امکان بھی 50 فیصد ہے ۔

واضح رہے کہ مشرقی اور وسطی پیسیفک میں سطح سمندر کے درجۂ حرارت میں اضافے کو النینو کہا جاتا  اور استوائی پیسیفک کے درجۂ حرارت میں معمول  سے زیادہ  کمی کو  لا نینا کہا جاتا ہے۔ لانینا  سیلاب اور خشک سالی کا پیش خیمہ قرار دی جاتی ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ