ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اقوام متحدہ کی بیس پر حملے کی مذّمت
ہم اس گھناونے حملے میں ہلاک ہونے والے بنگلہ دیشی امن دستے کے اہلکاروں کے لیے اللہ سے رحمت و مغفرت کے خواستگار اور زخمیوں کی عاجل  صحت یابی کے متمنی ہیں: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ: اقوام متحدہ کی بیس پر حملے کی مذّمت
13 دسمبر 2025 کو، دارالحکومت خرطوم سے تقریباً 420 کلومیٹر مشرق میں واقع گیدارف میں، سوڈانیوں نے سوڈانی فوج کی حمایت میں ایک ریلی میں شرکت کی۔ / AFP

ترکیہ نے، آج بروز سوموار  سوڈان میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر اور بنگلہ دیشی امن دستے کے 6 اراکین کی ہلاکت ا ور 8 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے، ڈرون حملے کی مذّمت کی ہے۔

ترکیہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ 'ہم اس گھناونے حملے میں ہلاک ہونے والے بنگلہ دیشی امن دستے کے اہلکاروں کے لیے اللہ سے رحمت و مغفرت کے خواستگار اور زخمیوں کی عاجل  صحت یابی کے متمنی ہیں"۔

وزارتِ خارجہ  نے سوڈان کی قومی وحدت و علاقائی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور 'ملک میں جاری تنازعات کے پُر امن حل کے لئے کی جانے والی تمام  کوششوں کی بھرپور حمایت' کا اعادہ کیا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب سوڈانی فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز 'RSF' کے درمیان جھڑپیں بلا توقف جاری ہیں۔ اپریل 2023 سے جاری ان جھڑپوں  میں ہزاروں افراد  ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس خانہ جنگی کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو  دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں شمار کیا جا رہا  ہے۔

سوڈانی فوج نے حملے کا الزام RSF پر لگایا ہے تاہم باغی گروپ کی جانب سے کوئی فوری تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

ہلاک ہونے والے فوجی سوڈان اور جنوبی سوڈان کے زیرِ انتظام ،متنازع  اور پیٹرول کی دولت سے مالا مال، علاقے میں فرائض ادا کرنے والی  اقوامِ متحدہ  عارضی امن فورس برائے ابیی (UNISFA) کا حصہ تھے ۔

گزشتہ ہفتے جنوبی سوڈان نے اعلان کیا تھا  کہ اس نے سوڈانی فوج اور RSF کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ طے کر لیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی سرحد کے قریب، مغربی کردوفان میں واقع ہیگلیگ تیل فیلڈ کی سکیورٹی جنوبی سوڈان پیپلز ڈیفنس فورسز (SSPDF) کے کنٹرول میں رکھی جائے گی۔

معاہدہ SSPDF کو ہیگلیگ میں تیل کی تنصیبات کے لیے 'بنیادی سکیورٹی ذمہ داری' فراہم کرتا ہے۔

علاقے میں UNISFA کے فرائض کی مہلت میں گذشتہ مہینے اضافہ کیا گیا  تھا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع