سیاست
1 منٹ پڑھنے
امریکہ ایران جنگ کے لیے 10,000 اضافی فوجیوں کو بھیجنے پر غور کر رہا ہے
یہ اضافی افواج پہلے ہی اس خطے میں تعینات تقریباً 5,000 بحری پیادوں  اور 82ویں ایربورن ڈویژن کے ہزاروں پیراٹروپرز پر مشتمل ہو گی۔
امریکہ ایران جنگ کے لیے 10,000 اضافی فوجیوں کو بھیجنے پر غور کر رہا ہے
خطے میں بھیجے گئے 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے تقریباً 5,000 میرینز اور ہزاروں پیراٹروپرز کے ساتھ مزید دستے شامل ہو جائیں گے۔ (فائل) / AP

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون مشرقِ وسطیٰ میں صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امن مذاکرات کے امکانات پر غور کرتے ہوئے زیادہ فوجی اختیارات فراہم کرنے کے لیے مزید دس ہزار تک بری فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

اس منصوبے سے  واقف محکمۂ دفاع کے حکام نے کہا کہ ممکنہ تعیناتی میں پیادہ فوجی دستے اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔

یہ اضافی افواج پہلے ہی اس خطے میں تعینات تقریباً 5,000 بحری پیادوں  اور 82ویں ایربورن ڈویژن کے ہزاروں پیراٹروپرز پر مشتمل ہو گی۔

یہ واضح نہیں کہ فوجیں کہاں تعینات ہوں گی، مگر حکام نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں ایران اور خارگ جزیرے کے آپریشنل دائرے میں رکھا جا سکتا ہے، جو ملک کے ساحل کے قریب تیل برآمد کرنے کا ایک اہم مرکز ہے۔

ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ چاہے امریکی اتحادیوں کی حمایت حاصل ہو یا نہ ہو، وہ  "آبنائے ہرمز" کو کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکریٹری انا کیلی نے کہا ہے کہ "فوجی تعیناتیوں سے متعلق تمام اعلانات محکمہ جنگ سے ہوں گے۔"

انہوں نے مزید کہا: "صدر ٹرمپ کے پاس ہمیشہ تمام فوجی اختیارات موجود ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف