ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
استنبول بلدیہ  کے میئر اکرم امام اولو کو کرپشن کے الزام میں گرفتار
استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے میئر اکرم امام اولو کو بدھ کے روز حراست میں لینے کے بعد بلدیہ امور میں  بدعنوانیوں کی تفتیش کے دائرہ کار  میں حراست میں لیا گیا تھا
00:00
استنبول بلدیہ  کے میئر اکرم امام اولو کو کرپشن کے الزام میں گرفتار
FILE PHOTO: Istanbul Mayor Imamoglu gives testimony to judicial authorities in Istanbul
26 مارچ 2025

 امامو اولو نے بدعنوانی سے متعلق الزامات کے دائرہ کار میں جمعہ اور ہفتہ کو استنبول پولیس کو اپنا بیان قلم بند کرایا۔

استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے میئر اکرم امام اولو کو بدھ کے روز حراست میں لینے کے بعد بلدیہ امور میں  بدعنوانیوں کی تفتیش کے دائرہ کار  میں حراست میں لیا گیا تھا۔

استنبول اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس حوالے سےاپنا سرکاری بیان کچھ یوں دیا ہے: "ہمارے  دفترِ اٹارنی  جنرل کی طرف سے تحقیقات کے دائرہ کار میں، اون کال  پر کرمنل جج آف پیس نے مالی نوعیت کی تفتیش  کے تحت مشتبہ  اکرم امامو اولو کو جرائم پیشہ تنظیم  قائم کرنے اور اس کا انتظام  چلانے ، رشوت خوری،   کرپشن ، غیر قانونی طریقے سے ذاتی معلومات  کا ریکارڈ رکھنے اور ٹینڈرز میں بد عنوانی کے جرائم میں  جیل میں بند کرنے کا  فیصلہ صادر کیا تھا۔

"تاہم، بعد میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ دہشت گردی کی تحقیقات کے دائرہ کار میں امامو اولو کی سرکاری گرفتاری کی ضرورت نہیں۔" مشتبہ اکرم امام اولو کو مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے قوی شکوک   و شبہات اور مالی جرائم کے الزام میں  پہلے ہی گرفتار ی کا فیصلہ صادر ہونے کی بنا پر  اس مرحلے پر  ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔"

استنبول اٹارنی جنرل کے دفتر نے ، امام اولوو اور 99 دیگر مشتبہ افراد کے  خلاف؛ جرم پیشہ تنظیم قائم کرنے اور چلانے ، اس  تنظیم میں رکنیت، غبن، رشوت خوری، با ضابطہ دھوکہ بازی، ذاتی ڈیٹا کے غیر قانونی حصول اور عوامی ٹینڈرز میں بے ضابطگیوں کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

عدالت نے جمعہ اور ہفتہ کو استنبول پولیس کو بدعنوانی کے الزامات کے  حوالے سے بیان قلم بند کرانے والے  امامو اولو کی گرفتار ی کا حکم دیا۔

امام اولو کو بعد میں استنبول اٹارنی جنرل  دفتر  میں اضافی پوچھ گچھ کے لیے بھیجا گیا اور وہ 99 دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ استنبول بلدیہ کے ذیلی ادارے میڈیا کے چیئرمین اور امامولو کے مشیر مراد اونگون اور امام اولو کنسٹرکشن ک فرم کے جنرل منیجر تنجائے  یلماز بھی تفتیش کے حصے کے طور پر گرفتار کیے گئے افراد میں شامل تھے۔ امام اولو اور دیگر مشتبہ افراد نے  تما م الزامات کی تردید کی۔

دریافت کیجیے
ترک صدر کی سوڈان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور مسلم اُمہ سے خون ریزی روکنے کی اپیل
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران  کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
ترک وزیر خارجہ فیدان نے اقوام متحدہ کی اصلاح کی مطالبہ کیا اور عالمی نظام کی مشروطیت پر سوال اٹھایا
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں
ہم، ایک"عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: اردوعان
"معاہدہ طے ہوگیا"ترکیہ برطانیہ سے یورو فائٹر طیارے خریدے گا
مغربی ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، استبول بھی لرز اٹھا
پی کے کے دہشت گرد گروپ نے ترکیہ سے مکمل انخلا کا اعلان کردیا
ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی استنبول میں میزبانی کر رہا ہے
حماس جنگ بندی کی پابند ہے لیکن اسرائیل مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے: اردوعان
صدر ایردوان کا خلیجی ممالک کا دورہ مکمل، کویت، قطر اور عمان کے ساتھ 24 نئے معاہدے طے
ترکیہ: ہماری اوّلین ترجیح، غزّہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا، ہونی چاہیے
ترکیہ: اردوعان۔ہیثم ملاقات