دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
بیرشیبا کے قریب واقع کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا: اسرائیل حیوم
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنریز میں ایرانی میزائل کے ملبے کی زد میں آنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ (فائل) / Reuters

ایران نے، جوابی کارروائیوں میں، اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع ایک بڑے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کیمیائی رساؤ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل، ایران کے شہر بُوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کے قریب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا اور تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ تاہم ری ایکٹر محفوظ رہا ہے اور کسی قسم کے تابکاری اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران نے اس واقعے کو جارحانہ اقدام قرار دیا اور  میزائلوں اور ڈرونوں کے ذریعے جوابی حملے کئے ہیں۔

روزنامہ 'اسرائیل حیوم' کے مطابق 29 مارچ کو بیرشیبا کے قریب واقع ADAMA مکتیشم کیمیکل فیکٹری پر ایک میزائل یا  میزائل  کا ملبہ گرنے  کے باعث گودام میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تہران نے اس حملے کو "محدود ردعمل" قرار دیا ہے  لیکن اس سے خطے میں جوہری اور کیمیائی تنصیبات کے حوالے سے خدشات میں  مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اخبار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ حملے "اتفاقی نہیں"تھے۔ 'رامات حوفاو' کا علاقہ اسرائیل کے بڑے ترین کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعتی مراکز میں سے ایک ہے اور  اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

اخبار میں کہا گیا  ہےکہ "اس مقام پر کسی بھی میزائل حملے سے، چاہے وہ تباہ کن نہ بھی ہو، نفسیاتی اثرات اور عوامی دباؤ کے ساتھ ساتھ ممکنہ ماحولیاتی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔"

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپلیکس کے' بیرشیبا' اور اس کےگردو نواح  کی آبادیوں کے قریب ہونے نے  کسی خطرناک رساؤ یا شدید نقصان کی صورت میں بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہو سکنے سے متعلقہ خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ  حملے ایران میں پیٹروکیمیکل تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ حملے شروع کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کے سابق مذہبی رہنما علی خامنہ ای سمیت  اب تک 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

جوابی کاروائی میں ایران نے  اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دریافت کیجیے
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات