دنیا
1 منٹ پڑھنے
روسی علاقے برانسک میں پل گر گیا،ہلاکتوں کی اطلاع
یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقے میں ریلوے پر پل گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے لیے ماسکو ریلوے نے 'غیر قانونی مداخلت' کا الزام عائد کیا ہے
روسی علاقے  برانسک میں پل گر گیا،ہلاکتوں کی اطلاع
/ Reuters

یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقے میں ریلوے پر پل گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے لیے ماسکو ریلوے نے 'غیر قانونی مداخلت' کا الزام عائد کیا ہے۔

ریلوے پٹریوں پر ایک پل گرنے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقائی گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام پر لکھا کہ دو بچوں سمیت 30 متاثرین کو برائنسک کے علاقے کے طبی مراکز میں لے جایا گیا ہے۔

ماسکو ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے آپریشن میں غیر قانونی مداخلت کے نتیجے میں ایک سڑک پل گرنے کی وجہ سے کلیموف اور ماسکو کے درمیان ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

بوگوماز نے کہا کہ ہنگامی خدمات اور سرکاری حکام جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔ متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے ویسٹرن انٹر ریجنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے مطابق تفتیش کار جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع