بھارتی فضائیہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس جمعہ کو دبئی ایئر شو میں کریش کر گیا ۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع کی صورتحال کو سنبھالا تاکہ حفاظت اور کنڑول یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے ابھی تک کریش کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم تحقیقات متوقع ہیں جب کہ ہوابازی برادری اس جانی نقصان پر غمزدہ ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دوپہر تقریباً دو بجے طیارہ کم بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور پھر آگ کے شعلوں کے ساتھ زمین پر آ گرا۔
موقع سے ملنے والی فوٹیج میں کریش سائٹ سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا۔
یہ اس لڑاکا طیارے کا دوسرا معروف حادثہ ہے، جسے جنرل الیکٹرک انجن طاقت فراہم کرتے ہیں۔ پہلا حادثہ 2024 میں بھارت میں ایک مشق کے دوران پیش آیا تھا۔
بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے بھی رپورٹ کیا کہ 'دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران ایک تیجس لڑاکا طیارہ کریش کر گیا'۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا: 'دبئی ایئر شو میں حصہ لے رہا ایک تیجس لڑاکا طیارہ فضائی مظاہرے کے دوران تیز نزولی حرکت کرتے ہوئے کریش ہو گیا۔ HAL ساختہ یہ طیارہ بڑے ہجوم کے سامنے منورز انجام دیتے ہوئے نیچے گر گیا۔'















