دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو رہی ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے فاکس بزنس کی اینکر ماریا بارتیرو مو سے اس وقت کہا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ ختم ہو گئی ہے تو   ٹرمپ نے جواب دیا  کہ  میرے خیال میں یہ قریب قریب ختم ہو چکی  ہے ۔
ایران کے ساتھ جنگ  ختم ہو رہی ہے:ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا  ہے کہ امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔

ٹرمپ نے فاکس بزنس کی اینکر ماریا بارتیرو مو سے اس وقت کہا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ ختم ہو گئی ہے تو   ٹرمپ نے جواب دیا  کہ  میرے خیال میں یہ قریب قریب ختم ہو چکی  ہے ۔

اس انٹرویو کا ایک ویڈیو اقتباس ایکس پر شیئر کیا گیا جس میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کیا، اگر میں ابھی سب کچھ چھوڑ دوں تو انہیں اس ملک کو دوبارہ بنانے میں 20 سال لگیں گے لیکن   ہم ابھی ختم نہیں ہوئے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت بری طرح معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہفتے کے آخر میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں بات چیت ہوئی تاکہ 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے لیکن کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا  البتہ، مزید مذاکرات کے ایک اور دور کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹرمپ نے امریکہ-ایران براہ راست مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات پر پرُ امید لہجہ اختیار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ وہ اگلے دو دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

پاکستان نے 8 اپریل کو دو ہفتے کی جنگ بندی کروائی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے