ایشیا
2 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ-کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپ،حالات کشیدہ ہو گئے
کمبوڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا  کہ ہم 12 نومبر 2025 کی سہ پہر کو صوبہ بنٹے مینچی کے گاؤں پری چان میں کمبوڈیا کے شہریوں  پر تھائی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
تھائی لینڈ-کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپ،حالات کشیدہ ہو گئے
تھائی لینڈ -کمبوڈیا / Reuters

گزشتہ  روز تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپ میں ایک شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

 یہ واقعہ تھائی لینڈ کی جانب سے امن معاہدے کو معطل کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے

کمبوڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا  کہ ہم 12 نومبر 2025 کی سہ پہر کو صوبہ بنٹے مینچی کے گاؤں پری چان میں کمبوڈیا کے شہریوں  پر تھائی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس واقعے میں ایک شہری ہلاک  اور تین زخمی ہوگئے۔

وزارت نے کہا کہ یہ واقعہ کمبوڈیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر ، آسیان چارٹر اور جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی اور تعاون کے معاہدے کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دوسری طرف ، رائل تھائی آرمی نے استدلال کیا کہ اس کے فوجیوں نے "بلا اشتعال فائرنگ نہیں کی بلکہ  کمبوڈیا نے  ہماری  سرزمین پر فائرنگ کی۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چارنویراکول نے بدھ کے روز کہا کہ ہماری  وزارت خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے  ایک وضاحتی  خط تیار کیا ہے ۔

 یاد رہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے گزشتہ ماہ کوالالمپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی موجودگی میں امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

28جولائی کو ، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے ہفتوں کی لڑائی کے بعد انور کی میزبانی میں سہ فریقی اجلاس میں غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع