ایشیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریائی گیس ٹینکر نے پناما کینال سے گزرنے کے لیے ریکارڈ 5.3 ملین ڈالر ادا کیے
جنوبی کوریائی کمپنی  ایس کے گیس  نے اپنے ٹینکر جی اسپرٹ  کو 1 ستمبر کو کینال سے گزارنے کے لیے یہ ریکارڈ رقم ادا کی، جو کہ کینال کے حکام کی جانب سے ایل نینو موسمیاتی رجحان کے باعث بحری جہازوں کی یومیہ تعداد کو کم کرنے سے ٹھیک دو دن پہلے کا وقت تھا
جنوبی کوریائی گیس ٹینکر نے پناما کینال سے گزرنے کے لیے ریکارڈ 5.3 ملین ڈالر ادا کیے
پاناما کینال / AFP

پنامہ کینال اتھارٹی کی نائب صدر الیا ایسپینو ڈی ماروٹا نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ مائع پٹرولیم گیس  لے جانے والے ایک ٹینکر نے ایل نینو  سے متعلقہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل پنامہ کینال سے ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کے لیے  53 لاکھ ڈالر ادا کیے۔

جنوبی کوریائی کمپنی  ایس کے گیس  نے اپنے ٹینکر جی اسپرٹ  کو 1 ستمبر کو کینال سے گزارنے کے لیے یہ ریکارڈ رقم ادا کی، جو کہ کینال کے حکام کی جانب سے ایل نینو موسمیاتی رجحان کے باعث بحری جہازوں کی یومیہ تعداد کو کم کرنے سے ٹھیک دو دن پہلے کا وقت تھا۔

پنامہ وسطی امریکہ کا وہ تازہ ترین ملک بن گیا جس نے پورے خطے میں شدید خشک سالی کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں کینال میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔

ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی عمل ہے جو خطِ استوا کے گرد وسطی اور مشرقی بحر الکاہل میں سطحِ سمندر کے درجہ حرارت کو بڑھا دیتا ہے، جس سے عالمی سطح پر ہواؤں اور بارشوں کے نظام میں تبدیلیاں آنے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمی حالات پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل نینو عالمی درجہ حرارت میں بھی اضافہ کر رہا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ سال کے ریکارڈ حد تک گرم رہنے کی توقع ہے۔

پنامہ کینال سے گزرنے والے بحری جہاز اپنی بکنگ بہت پہلے سے کرواتے ہیں اور بکنگ نہ کروانے والے جہازوں کو اوسطاً پانچ دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے؛ تاہم آخری لمحات میں گزرنے کی اجازت خریدنے کے لیے ایک نیلامی  کا نظام بھی موجود ہے۔

پنامہ کینال اتھارٹی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اکتوبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان نیلامی کی اوسط قیمت تقریباً 55,000 ڈالر رہی تھی۔

یہ بحری تجارتی راستہ، جہاں سے عالمی سمندری تجارت کا 5 فیصد حصہ گزرتا ہے، 3 ستمبر سے اپنی یومیہ گزرگاہوں کی تعداد 36 سے گھٹا کر 34 اور مہینے کے آخر تک مزید کم کر کے 32 کر دے گا۔

 

دریافت کیجیے
نیپال اور چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا