سیاست
3 منٹ پڑھنے
پاکستان: خیبر پختونخوا میں حملے کی 'منصوبہ بندی' بھارت نے کی ہے
خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور سازش میں بھارت ملّوث ہے: آئی ایس پی آر
پاکستان: خیبر پختونخوا میں حملے کی 'منصوبہ بندی' بھارت نے کی ہے
The Saturday’s attack is one of the deadliest single-day attacks on Pakistani security forces in recent months. / Reuters

پاکستان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ  حملے کی منصوبہ بندی اور سازش میں بھارت ملّوث ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر'نے جاری کردہ بیان میں اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا ہے کہ حملہ  دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان  نے دہشت گرد ریاست"بھارت" کی منصوبہ بندی اور سازش کے ساتھ کیا ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے اس الزام کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ "ہم نے پاکستان فوج کے سرکاری بیان کو دیکھا ہے، جس میں 28 جون کو وزیرستان میں ہونے والے حملے کے لیے بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ہم اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔"

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس  دہشت گردانہ حملے کی شدید مذّمت کی اور فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا  ہےجس میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  یہ حملہ خیبر پختونخوا میں حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔ حملے میں کم از کم 13 فوجی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں  میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ  منصوبہ بند حملہ تھا جس میں خودکش بمبار نے، 22ویں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بم ڈسپوزل یونٹ کی، گاڑی کے قریب آ کر  دھماکہ خیز مواد اُڑا دیا۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم  'ٹی ٹی پی'کے ایک دھڑے نے قبول کی ہے۔

رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گذشتہ دہائیوں کا سنگین ترین تصادم ہوا۔

 بھارت  نے مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں  کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردانہ حملے کا الزام لگا  کر پاکستان پر حملہ کیا۔ جس کے جواب میں پاکستان نے بھی موئثر کاروائی کی۔

دو طرفہ حملے چار دن تک جاری رہے  اور  دونوں طرف سےتقریباً 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان چار روزہ جھڑپوں سے جوہری ہتھیاروں سے لیس  ہمسایہ ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔

امریکہ کی مداخلت کے بعد کشیدگی میں کمی آئی۔ پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے ہیں جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

اسلام آباد نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے  سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کی اور  حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جسے نئی دہلی نے مسترد کر دیا  تھا۔بھارتی جارحیت کے بارے میں  پاکستان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میزائل نے مذہبی اداروں کو نشانہ بنایا اور عام شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

بھارت اب بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس نے  اسلام آباد کے اس حملے سے تعلق کو ثابت کرنے والے کسی بھی ثبوت کا عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں