مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
پاسداران انقلاب ایران  (IRGC) کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں قشم جزیرے پر امریکی حملے کے بعد کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی حملے کیے گئے ہیں
ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
ایران-امریکہ / AP

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جزیرہ قشم  پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پاسداران انقلاب ایران  (IRGC) کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں قشم جزیرے پر امریکی حملے کے بعد کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی حملے کیے گئے ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی مزید حملے کا "فیصلہ کن" جواب دیا جائے گا، اور ایران کے خلاف کارروائیوں میں ملوث قوتوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے قشم جزیرے پر حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔

سینٹکام نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ امریکی افواج نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا، اور 2 جون کو مشرق وسطیٰ میں ایران کی جانب سے حملوں کی کوششوں کے جواب میں قشم جزیرے پر دفاعی حملے کیے۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج نے سویلین بحری جہازوں کی طرف ایران کی جانب سے داغے گئے تین یکطرفہ حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا۔

ان حملوں میں کسی بھی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

اسی دوران، کویتی فوج کا کہنا ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی صبح سویرے

دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دیا ہے۔

کویتی فوج کے مطابق ملک بھر میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کی جانے والی روک تھام کی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔

فی الحال اس بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کی بربریت،حملے میں شیر خوار بچہ ہلاک،والدین زخمی
اسرائیل کے خلاف ہمارے میزائل حملے کے لیے تیار ہیں:ایران
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری،9 افراد ہلاک
ہم پر حملوں میں کویت اور بحرین بھی شریک ہیں:ایران
ایران کا حملہ،کویتی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری،8 افراد ہلاک
ہماری فوج مستعد ہے،دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کریں گے: ایران
جنوبی لبنان پر حملے  جاری رہیں گے: نیتین یاہو
ہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک
لبنان سے اسرائَیل پر حملے،نیتین یاہو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی
دمشق میں ایک کاربم دھماکہ،شامی فوجی ہلاک متعدد زخمی
اسرائیل نے غزہ جانے والی تقریباً 40 کشتیاں قبضے میں لے لیں
مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں جاری ہیں:ایران
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا