دنیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا: غم کے مارے والدین اپنے بچوں کے ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے کے منتظر ہیں
ایک زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کے گرنے سے، جو کہ سیڈوارجو کے قصبے میں واقع تھی، کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے
انڈونیشیا: غم کے مارے والدین اپنے بچوں کے ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے کے منتظر ہیں
The school collapse in Java killed at least three people and left dozens missing. / AP

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے  زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف تھیں  تو زمین بوس ہونے والی  اسکول کی عمارت کے قریب درجنوں والدین  دعاوں کے ساتھ اپنی اپنی اولادوں کے منتظر تھے ۔

ایک زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کے گرنے سے، جو کہ سیڈوارجو کے قصبے میں واقع تھی، کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق 38 افراد لاپتہ ہیں۔

قویمہ، جو 42 سالہ ماں ہے ، منہدم بورڈنگ اسکول کے باہر زار و قطار رو  رہی تھیں اور اپنے 15 سالہ بیٹے کی خبر کے لیے بے چین تھیں۔

انہوں نے کہا، "مجھے سب سے پہلے اس حادثے کے بارے میں اپنے رشتہ داروں سے معلوم ہوا جو یہاں کے قریب رہتے ہیں۔  میں چونک کر رہ گئی ۔" میں دور تھی، کچھ کر نہیں سکتی تھی۔"

انہوں نے کہا، "میں مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی، میں بے چین ہو گئی اور خود آ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا۔" قویمہ منگل کے روز پہنچیں، جو عمارت گرنے کے ایک دن بعد کا دن تھا۔

انہوں نے کہا، "میں بہت پریشان ہوں۔"

نئی تعمیر

امدادی ٹیمیں زمین پر کام کر رہی تھیں کہ قریب ساحل کے پاس رات کے وقت آنے والے زلزلے نے ان کے کام کو مختصر وقت کے لیے روک دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک اسکول کے عہدیدار نے کہا کہ تعمیراتی کام پچھلے نو مہینوں سے جاری تھا۔

قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری کے مطابق، عمارت اس وقت گری جب اس کی بنیاد کے ستون چوتھی منزل پر نئی تعمیر کے وزن کو سہارا دینے میں ناکام ہو گئے۔

انڈونیشیا میں ناقص تعمیراتی معیار نے عمارتوں کی حفاظت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے، جہاں یہ عام بات ہے کہ ڈھانچوں — خاص طور پر گھروں — کو جزوی طور پر مکمل چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ مالکان بعد میں اپنے بجٹ کے مطابق اضافی منزلیں شامل کر سکیں۔

اسی ماہ کے آغاز میں، مغربی جاوا صوبے میں ایک عمارت، جہاں دعائیہ رسم  ہو رہی تھی، گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"