دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: بیجنگ اور اسلامی ممالک کو سیکورٹی شراکت داری قائم کرنی چاہیے
بیجنگ اور اسلامی ممالک کو علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے سیکورٹی شراکت داری  قائم کرنی چاہیے: وزیرِ خارجہ وانگ یی
چین: بیجنگ اور اسلامی ممالک کو سیکورٹی شراکت داری قائم کرنی چاہیے
وانگ یی نے کہا، "بیجنگ نے ہمیشہ اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو تزویراتی اہمیت دی ہے۔" / Reuters

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ اور اسلامی ممالک کوعلاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے سیکورٹی شراکت داری  قائم کرنی چاہیے ۔

چین وزارتِ خارجہ نے بروز سوموار جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ، ترقی پذیر قوموں کے'آئینی حقوق و مفادات کے تحفظ' اور دنیا کی دوبارہ 'جنگل کے قانون' کی طرف واپسی کے سدّباب کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کرکام کرنے پر تیار ہے۔   

بیان کے مطابق وانگ نےیہ بیان   بیجنگ میں   اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ بیجنگ نے ہمیشہ اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک اہمیت دی  ہے اور ہم تائیوان کے معاملے میں تنظیم کے مضبوط تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ وانگ یی نے او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طحہ سے کہا ہے کہ "دونوں فریقوں کو علاقائی مسائل کے سیاسی حل کے لیے سیکورٹی شراکت داری قائم کرنی چاہیے، طاقت کی سیاست اور دھونس کی مخالفت کرنی چاہیے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنا چاہیے"۔

وانگ نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں  ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا  ہےکہ بیجنگ اور اسلامی ممالک کو مضبوط مکالمے، انتظامی تبادلوں  اور کچھ تہذیبوں کی بالادستی کے نظریئے  کے ساتھ مشترکہ مقابلے کے لئے   'تمدنی شراکت داری' قائم کرنا چاہیئے۔

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں