ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل خطے کو تباہ کاریوں کی طرف دھکیل رہا ہے، وزیر خارجہ حاقان فیدان
ترکی کے وزیر خارجہ حکان فدان نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی بے امان حملوں کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہوں۔
اسرائیل خطے کو  تباہ کاریوں کی طرف دھکیل رہا ہے، وزیر خارجہ حاقان فیدان
Turkish Foreign Minister Hakan Fidan calls for Islamic unity to counter Israeli aggression. / AA

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ  سے کہا ہے  کہ اسرائیل اپنی ایران پر حملوں کے ذریعے خطے کو ایک "تباہی" کی طرف لے جا رہا ہے اور عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ اس جنگ کو وسیع تر تنازع میں بدلنے  سے روکیں۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، فیدان نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہوں اور کہا کہ خطے کو اسرائیل کی جارحیت کا سامنا ہے، جو غزہ میں نسل کشی کی جنگ اور لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملوں کے بعد مزید سنگین ہو گیا ہے۔

فیدان نے خبردار کیا، "اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی اور خونریزی کی، اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ  ایران پر حملے کر رہا ہے، جس سے پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔"

یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، اسرائیلی حملے ایران، لبنان اور غزہ میں تل ابیب کی نسل کش جنگ تک پہنچ چکے ہیں۔

مسئلہ اسرائیل

ترکیہ کے اعلیٰ سفارتکار نے اسرائیلی جارحیت کو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیا اور زور دیا کہ یہ مسئلہ صرف فلسطین، ایران یا شام تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے خطے میں اسرائیل کی جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ یمن، ایران، فلسطین یا شام کا مسئلہ نہیں ہے۔ اصل مسئلہ اسرائیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ،  صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

فیدان نے او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اتحاد کے ساتھ عمل کریں اور اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا، "اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اتحاد کے ساتھ عمل کرنا چاہیے، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حقیقی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔"

 

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا