دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے بے گھر ہونے والے عارضی پناہ گاہوں کی تلاش میں، امدادی کاروائیاں جاری
آفات ایجنسی کے عہدیدار کے مطابق تقریباً 900 افراد کو اسکولوں، مساجد اور گاؤں کی ہالوں میں پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے بے گھر ہونے والے عارضی پناہ گاہوں کی تلاش میں، امدادی کاروائیاں جاری
ماؤنٹ سیمیرو جاوا کا سب سے اونچا آتش فشاں اور ایک انتہائی فعال سٹریٹو آتش فشاں ہے۔ / TRT Global

جاوا کے مرکزی جزیرے پر واقع ایک آتش فشاں پھٹنے کے بعد سینکڑوں انڈونیشیائی عارضی پناہ گاہوں میں قیام کر رہے ہیں  حکام کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے اس کی ڈھلوانوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا۔

مشرقی جاوا میں واقع کوہ ِ سیمیرو بدھ کی دوپہر کو پھٹا جس سے  راکھ اور گیس 13 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک پھیل گئی، جس کے باعث حکام نے الرٹ کی سطح سب سےبلند درجے تک بڑھا دی۔

انڈونیشیا کے جیالوجیکل ادارے کے مطابق جمعرات کو آتش فشانی حرکت عموماً کم  سطح کی تھی مگر پھر بھی متغیر رہی۔

زلزلہ و آفات کے ادارے کے اہلکارسلطان صیافت نے کہا ہے کہ آتش فشانی کے بعد تقریبا 900 افراد کو اسکولوں، مساجد اور دیہاتی ہالوں میں قائم کردہ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام جمعرات کو آتش فشاں کے ڈھلوانوں سے تقریباً 190 افراد کو بھی منتقل کر رہے تھے، جن میں زیادہ تر وہ ہائیکرز تھے جو آتش فشاں پھٹنے کے بعد کیمپ سائٹ پر پھنس گئے تھے۔

جب سمیرو 2021میں پھٹا تھا تو اس واقعے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے  اور 5,000 سے زیادہ گھر متاثر ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں تقریباً 10,000 افراد کو پناہ گاہیں تلاش کرنا پڑی تھی۔

انڈونیشیا پیسفک کے 'رِنگ آف فائر' پر واقع ہے، جہاں براعظمی پلیٹوں کے ملاپ کی وجہ سے نمایاں آتش فشانی اور زلزلہ خیزی پائی جاتی ہے۔

اس جنوب مشرقی ایشیائی جزیرہ نما ملک میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے