ہینٹاوائرس کیسوں کی تعداد 13 ہو گئی
وبا کے گڑھ 'مسافر بحری جہاز' کے مسافروں میں  ہنٹا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے: گبریسس
ہینٹاوائرس کیسوں کی تعداد 13 ہو گئی
جہاز پر 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ / Reuters

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا ہے کہ وبا کے گڑھ 'مسافر بحری جہاز' کے مسافروں میں  ہنٹا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

گبریسس نے بدھ کے روز ایکس سے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "اسپین نے قرنطینہ میں رکھے گئے  مسافروں میں ایک نئے کیس کی اطلاع دی ہے جس کے بعد مجموعی کیسوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے 3 ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم 2 مئی کے بعد سے کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

گبریسس نے کہا ہے کہ "صورتحال قابو میں ہے۔ بیمار مسافروں کو ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے اور  دیگر افراد قرنطینہ میں ہیں"۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وبا کا گڑھ بننے والے ایم وی ہونڈیئس نامی پُر آسائش مسافربحری  جہازمیں موجود تمام مسافروں، عملے اور طبی کارکنوں کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔

جہاز میں 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے۔ اسپین کے وزیرِ صحت نے 11 مئی کو کہا تھا کہ ایم وی ہونڈیئس پر موجود ایک ہسپانوی مسافر کا ہنٹا وائرس ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ اس کیس کی نشاندہی  حکام کی جانب سے جہاز خالی کرانے کی کارروائی مکمل ہونے سے کچھ ہی دیر  بعد ہوئی ہے۔

ہنٹا وائرس  چوہوں اور دیگر کترنے والے جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا  اور بیماری پیدا کر سکتا ہے۔

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو شاذ ونادر دیکھنے میں آتی ہے اور  عموماً متاثرہ چوہوں یا ان کے فضلے کے ذریعے پھیلتی ہے، تاہم موجودہ وبا کا سبب بننے والی قسم انسان سے انسان میں  منتقل ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال اس بیماری کے 10 ہزار سے ایک لاکھ تک انسانی کیس سامنے آتے ہیں تاہم بیماری کی شدت وائرس کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی