دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے لئے ایک دھچکا ہیں: لازارینی
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تازہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے لئے ایک نیا دھچکا ہیں اور کنٹرول کو مزید گہرا کرنے کا خطرہ لئے ہوئے ہیں: فلپ لازارینی
اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے لئے ایک دھچکا ہیں: لازارینی
مقبوضہ مغربی کنارے میں، نابلس کے قریب بیتہ کے نزدیک ایک نئی غیر قانونی بستی میں بھاری مشینری کام کر رہی ہے اور ایک اسرائیلی پرچم لہرا رہا ہے۔ 9 فروری 2026۔ / Reuters

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے سربراہ فلپ لازارینی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے تازہ اقدامات پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے لئے ایک نیا دھچکا ہیں اور کنٹرول کو مزید گہرا کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کا خطرہ لئے ہوئے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا  ہےکہ اتوار کو اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے منظور کردہ  اقدامات 'بستیوں کے تیز رفتار پھیلاؤ' کا راستہ ہموار کریں گے اور فلسطینی امکانات کو مزید کمزور کریں گے۔

لازارینی نے بروز منگل ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ اقدامات بڑھتے ہوئے قبضے، مایوسی اور تشدد کے لئے ایک نسخے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا  ہےکہ یہ فیصلے خطرناک مثال  قائم کر رہے ہیں اور ان کے  عالمی نتائج ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط کرنے کی کوششیں

اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے مطابق کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے  پر نافذ کردہ قانونی و سول فریم ورک میں بعض تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔

ان تبدیلیوں میں اسرائیلی افراد کے ہاتھ زمین کی فروخت کی ممانعت کے  قانون کی منسوخی، زمین کی ملکیت کے ریکارڈ کھولنا اور الخلیل کے نزدیک ایک بستی کے تعمیراتی اجازت ناموں کا اختیار  فلسطینی بلدیہ سے اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن کو منتقل کرنا شامل ہے۔

ان  اقدامات کوایک ایسے  علاقے پر اسرائیلی کنٹرول کو مضبوط کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے جسے فلسطینی  مستقبل کی آزاد ریاست کے حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کا پھیلاؤ بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

یہ تازہ اقدامات پہلے ہی کئی ماہ سے بڑھتے ہوئے تشدد کی لپیٹ میں آئے ہوئے  خطے میں تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"