دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
تہران نے ایک فیصلہ کن اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دی اور کہا ہے کہ مشترکہ حملے نے سیاسی مذاکرات کو متاثر کیا اور متعدد شہروں کو نشانہ بنایا۔
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
تہران زور دیتا ہے کہ اس نے سفارت کاری کو ترجیح دی تھی، لیکن اب خبردار کرتا ہے کہ اس کی مسلح افواج فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گی۔ / Reuters

ایران نے ہفتے کو امریکہ اور اسرائیل پر فوجی جارحیت کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملے اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کی پامالی ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں  میں متعدد شہروں میں دفاعی ڈھانچوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملے اس وقت کیے گئے جب تہران اور واشنگٹن ایک سفارتی عمل میں مصروف تھے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران نے جنگ کو روکنے کے لیے سفارتکاری کو اولین ترجیح دی تھی مگر "اب وطن کے دفاع کا وقت آ گیا ہے" اور مسلح افواج "قاطع اور طاقتور انداز میں" جواب دیں گی۔

تہران نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت خوددفاع کا حق تسلیم کیا اور سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے مشترکہ امریکی–اسرائیلی حملے کی مذمت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ذاتی دفاع

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے ہفتے کی صبح ایران کے خلاف مشترکہ حملہ کیا، جس کا مقصد "ایرانی انتظامیہ" کے مبینہ خطرات کو ختم کرنا  ہے۔

ایران  کے جوابی حملے

ایران نے مشرقِ وسطیٰ بھر میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی میزائل حملے کیے، جس میں بحرین میں امریکی نیوی کی پانچویں فلیٹ کے ہیڈکوارٹرز پر سب سے براہِ راست ہدف لگنے کی اطلاع ملی۔

ایران نے اسرائیل پر بھی بیلسٹک میزائل داغے، جنہیں مبینہ طور پر اسرائیلی دفاعی نظام نے روک لیا۔

محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے براہِ راست تہران اور دیگر ایرانی اہداف پر اسرائیل کے صبح کے حملوں کے فوری ردِعمل کے طور پر کیے گئے، جن کو  امریکی افواج نے "آپریشن ایپک فیوری" کے تحت شرکت کی۔

ایرانی عہدیداروں نے بارہا خبردار کیا تھا کہ ان کے علاقے پر کسی بھی قسم کا حملہ پڑوسی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کے خلاف ردِعمل کو بھڑکا دے گا۔

اضافی ایرانی میزائل کارروائیوں نے خطے میں دیگر امریکی میزبانی والے مقامات کو ہدف بنایا۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے