دنیا
2 منٹ پڑھنے
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
برکینا فاسو کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 جون کو متعدد فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے مربوط حملوں کو پسپا کر دیا ہے  جبکہ فضائی حملوں کی مدد سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں میں 400 سے زائد حملہ آور مارے گئے ہیں
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
برکینا فاسو

برکینا فاسو کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 30 جون کو متعدد فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے مربوط حملوں کو پسپا کر دیا ہے  جبکہ فضائی حملوں کی مدد سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں میں 400 سے زائد حملہ آور مارے گئے ہیں۔

جنرل اسٹاف کی جانب سے بدھ کی رات جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں میں سرہا  کے علاقے میں گایری  اور لپتاکو کے علاقے میں سولہان  اور سیبا میں نیشنل آرمد فورسز  اور رضاکاروں برائے دفاعِ وطن  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق، زمینی دستوں نے فضائیہ کی مدد سے ان حملوں کا فوری جواب دیا۔

فوج نے بتایا کہ ٹارگٹڈ فضائی حملوں اور زمینی لڑائی کے نتیجے میں 400 سے زائد دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے، جبکہ 250 سے زائد موٹر سائیکلیں، مختلف کیلیبر کے 353 ہتھیار، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات پر مشتمل سامان کا ایک بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

فوج نے یہ بھی اطلاع دی کہ ان جھڑپوں کے دوران ان کے تین اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں سے دو سولہان اور ایک گایری میں مارا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی آپریشنز، مفرور افراد کا تعاقب کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے جاری ہیں اور ان میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سول آبادی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور مشکوک افراد کی اطلاع فوج کو دیں۔

بیان میں ان مربوط حملوں اور بورکینا فاسو کی جانب سے ایک دن پہلے اعلان کردہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کے درمیان تعلق جوڑا گیا ہے۔

 بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ فرانس مسلح گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے تاہم اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز