سیاست
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے تہران کی امام حسین یونیورسٹی پر حملہ کر دیا
اسرائیل نے تہران میں واقع اور پاسدارانِ انقلاب فورس سے منسلک "امام حسین یونیورسٹی" کو ہدف بنایا ہے
اسرائیل نے تہران کی امام حسین یونیورسٹی پر حملہ کر دیا
Following the attack, smoke was seen rising from the area. / AA
18 جون 2025

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں امام حسین یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے ۔

اناطولیہ خبر ایجنسی  کے مطابق  اسرائیل نے تہران کی امام حسین یونیورسٹی کو ہدف بنایا ہے۔ یونیورسٹی ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس سے منسلک ہے۔حملہ بدھ کے روز کیا گیا اور  حملے کے بعد علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز  اسرائیل کےایران کے مختلف مقامات  ، بشمول فوجی و جوہری تنصیبات،  پر فضائی حملوں  اور  تہران کی طرف سے جوابی حملوں کے بعد سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں میں اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 224 ایرانی شہری  ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہوچُکے ہیں۔

تاہم واشنگٹن  کےایک انسانی حقوق  گروپ کے بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق  اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد ہلاک اور 1,326 زخمی ہوچُکے ہیں۔

انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں  میں سے 239  ایرانی شہری اور 126  سیکورٹی اہلکار ہیں۔

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں