دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ابھی بات چیت کر رہے ہیں ، ہم اب ہر بار کاغذ کا ٹکڑا دیکھنے کے لیے 18 گھنٹے کا  سفر نہیں کر یں گے اب  ہم اسے ٹیلیفون کے ذریعے کر رہے ہیں
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
ٹرمپ / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری بات چیت اب فون پر ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ابھی بات چیت کر رہے ہیں ، ہم اب ہر بار کاغذ کا ٹکڑا دیکھنے کے لیے 18 گھنٹے کا  سفر نہیں کر یں گے اب  ہم اسے ٹیلیفون کے ذریعے کر رہے ہیں۔

ایران اور امریکہ نے 11 اپریل کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بات چیت کی لیکن 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔

یہ مذاکرات اس دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد ہوئے جو پاکستان نے 8 اپریل کو ثالثی کر کے طے کی تھی جسے بعد ازاں ٹرمپ نے بڑھایا اور جس کے باعث خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکوف اور جارڈ کشنر کی اس  اواخر ہفتہ   اسلام آباد  کا دورہ  منسوخ کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر رو برو ملاقاتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ رو برو ملنا پسند ہے میں اسے بہتر سمجھتا ہوں لیکن جب آپ کو ہر مرتبہ ملنے کے لیے 18 گھنٹے کی پرواز کرنی پڑے، اور آپ جانتے ہوں کہ میٹنگ کس بارے میں ہے تو  یہ مضحکہ خیز لگتا ہے۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز