دنیا
1 منٹ پڑھنے
مغربی جاپان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا
زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق  صبح 10 بجکر 18 منٹ پر  صوبہ شیمانے کے مشرقی حصے میں تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
مغربی جاپان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا
کم شدت کے آفٹر شاکس بھی رپورٹ کیے گئے۔ / AP

جاپان کی  موسمیاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی جاپان میں6٫2 کی شدت  کا ایک طاقتور زلزلہ آیا ہے ، تا ہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق  صبح 10 بجکر 18 منٹ پر  صوبہ شیمانے کے مشرقی حصے میں تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق  بعد ازاں کم شدت کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

آپریٹر چوگوکو الیکٹرک پاور کمپنی  نے اطلاع دی ہے کہ ماتسوے میں واقع شیمانے جوہری بجلی گھر میں ابتدائی زلزلے کے بعد کوئی غیر معمولی واقع رونما نہیں ہوا۔

حکام نے بجلی کے بند ہونے کے باعث مغربی جاپان میں بلٹ ٹرین خدمات روک دیں، جبکہ سانیو شنکانسن لائن کے  روانگی سفروں کو  اوکایاما اور ہیروشیما اسٹیشنز کے درمیان معطل کر دیا گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو