دنیا
2 منٹ پڑھنے
میکسیکو میں طوفانی بارشیں، 27 افراد ہلاک
ریاست ہڈالگو میں شہری تحفظ کے حکام نے 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ کم از کم 1،000 گھر اور سینکڑوں اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں طوفانی بارشیں، 27 افراد ہلاک
میکسیکو / Reuters

میکسیکو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریاست ہڈالگو میں شہری تحفظ کے حکام نے 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ کم از کم 1،000 گھر اور سینکڑوں اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

پیوبلا کے گورنر الیجینڈرو آرمینٹا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات کی وجہ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے ہیں ، اور مزید پانچ لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

 حکام نے ویراکروز ریاست میں مزید دو اموات کی اطلاع دی۔

صدر کلاڈیا شینبام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا  کہ ہم آبادی کی مدد کرنے ، سڑکیں کھولنے اور بجلی کی خدمات کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

بحریہ کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک افسر پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے جہاں شدید بارشوں اور دریائے کازون کے سیلاب  سے ویراکروز قصبے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے متاثرہ علاقوں کی نگرانی، انخلاء اور صفائی میں مدد کے لیے 5400 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔

دریں اثنا ، طوفان ریمنڈ اور پریسلا جزیرہ نما باجا کیلیفورنیا اور ملک کے مغربی بحر الکاہل کے ساحل پر بارش کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر