سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایٹمی کچرے کے کنٹینر جرمنی کی طرف روانہ ہو گئے
ایہائی ریڈیو ایکٹو مادّوں سے لدّے 7 عدد کاسٹر کنٹینر انگلینڈ سے جرمنی کی طرف روانہ ہو گئے۔ کنٹینر، زیریں باویریا  کے نیڈراش باخ  عارضی ڈپو میں لے جائے جا رہے ہیں۔
ایٹمی کچرے کے کنٹینر جرمنی کی طرف روانہ ہو گئے
Castor-Behälter. / Foto: Guido Kirchner/dpa / DPA
27 مارچ 2025

ہائی ریڈیو ایکٹو مادّوں سے لدّے 7 عدد کاسٹر کنٹینر  انگلینڈ سے جرمنی  کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

برطانوی کمپنی سیلافیلڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک نجی بحری جہاز بدھ کے روز بارو۔ان۔فرنس بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے۔ جہاز پر لدّے ریڈیو ایکٹو مادوں کے کنٹینر ایک جرمن بندرگاہ  سے ہوتے ہوئے زیریں باویریا  کے نیڈراش باخ  عارضی ڈپو میں لے جائے جا رہے ہیں۔

مذکورہ ایٹمی کچرہ جرمن پاور پلانٹوں سے آنے والے فیول  کے برطانیہ کے سیلافیلڈ  پلانٹوں میں دوبارہ استعمال کے بعد بچنے والے جوہری کچرے پر مشتمل ہے۔ جرمنی وفاقی جمہوریہ اور جرمن پلانٹ منتظمین نے یہ کچرہ واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔

سیلافیلڈ سے مزید 14 کنٹینر  واپس وصول کئے جائیں گے۔ جوہری خدمات کی کمپنی 'جی این ایس' کے جاری کردہ بیان کے مطابق مزید 7 کنٹینر برکڈورف لے جانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔سیلافیلڈ سے آنے والے 6 کنٹینر 2020 میں ببلیس  میں عارضی طور پر ذخیرہ کر لئے گئے تھے۔

فراہم کی گئی معلومات کے مطابق فرانس کے لا ہیگ کی پراسس تنصیب سے جوہری کچرے کی واپسی حالیہ 4 کیسٹر کنٹینروں کو 2024 میں فلپسبرگ پہنچائے جانے سے مکمل ہو گئی تھی۔1995 سے 2011 تک 100 سے زائد کنٹینر گولیبن  کے عارضی ڈپو  میں پہنچائے جا چُکے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان