دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک اور حملہ 4 افراد ہلاک
منشیات اسمگلنگ میں ملّوث دہشت گرد تنظیم کے بحری جہاز پر مہلک حملہ کیا گیا ہے: امریکہ جنوبی کمانڈ
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک اور حملہ 4 افراد ہلاک
امریکی سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ کُل چار مرد نارکو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے اور امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ / Reuters

امریکی افواج نے بحرِالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے شبہے میں ایک اور جہاز پر حملہ کیا ہے۔

امریکی جنوبی کمانڈ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بحرِالکاہل میں "منشیات اسمگلنگ میں ملّوث ایک دہشت گرد تنظیم کے بحری جہاز پر مہلک حملہ کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ "حملے میں 4 مرد نارکو۔دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا"۔

اس تازہ حملے  نے، امریکہ کے ستمبر میں بحیرہ کیریبین اور مشرقی بحرِالکاہل میں منشیات  اسمگلنگ میں ملّوث جہازوں پر حملے شروع کرنے کے بعد سے،  ہلاکتوں کی تعداد کو 99 تک پہنچا دیا ہے ۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساحل کے نزدیک ایک بڑی عسکری تعیناتی کی  بھی نگرانی  کی اور رواں ہفتے سے کاراکاس سے آمد و رفت کرنے والے اور پابندیوں کے حامل تیل بردار جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدامات وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر  دباؤ  میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ مادورو کا دعویٰ ہے کہ امریکی مہم کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ روکنا نہیں بلکہ حکومت میں تبدیلی لانا ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان