دنیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
جزیرہ بالی کے قریب ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہو گیا ہے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
12 اگست 2026 کو مغربی لومبوک کی لمبار بندرگاہ پر امدادی کارکن، فوج اور پولیس ایک تلاش و امدادی بحری جہاز سے انخلا کروائے گئے مسافر کو اتار رہے ہیں۔ / AFP

انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک  ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق  آبنائے لومبوک میں جمعرات کے روز ایک فیری بوٹ میں دورانِ سفر آگ لگنے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہو گیا اور درجنوں مسافر سمندر میں کود گئے۔ سمندر میں کُودنے والوں میں سے تاحال لاپتہ پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔

فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایک بحری جنگی جہاز اور قریب سے گزرتی ایک اور مسافر  فیری بوٹ سمیت مختلف بحری جہازوں نے مجموعی طور پر 211 افراد کو بچا کر ساحل تک پہنچا دیا ہے۔

حادثے میں ایک 19 سالہ لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

جزیرے لومبوک کے ماتارام سرچ اینڈ ریسکیو دفتر نے کہا ہے  کہ حادثے سے فوراً بعد شروع کی گئی  امدادی کارروائیوں میں توجہ تاحال لاپتہ  پانچ مسافروں کی تلاش پر مرکوز رکھی گئی ہے۔

بچ جانے والوں نے افراتفری کے عالم میں کئے گئے  انخلا کی روداد سنائی

انڈونیشیا میں سمندری حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ یہ ملک 17,000 سے زائد جزائر پر مشتمل ایک مجموعہ جزائرہے اور روزمرہ آمدورفت اور سیاحت کے لیے بڑی حد تک بحری ذرائع رسل و رسائل  پر انحصار کرتا ہے۔

کمزور حفاظتی معیار اور غیر متوقع موسمی حالات کو ایسے حادثات کی بڑی وجوہات میں شمار کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی جزیرہ جاوا کے قریب ایک فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ 70 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک فیری جنوبی جزیرے سولاویسی کے قریب واقع چھوٹے جزیرے سیلار کے نزدیک ڈوب گئی تھی۔ تلاش کا عمل ختم ہونے سے قبل چار لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور 14 افراد کو سرکاری طور پر لاپتہ قرار دے دیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے