دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسپین میں دو تیز رفتار ریل گاڑیاں ٹکرا گئیں،متعدد ہلاک و زخمی
جنوبی اسپین میں سینکڑوں مسافروں کو لے جانے والی دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں
اسپین میں دو تیز رفتار ریل گاڑیاں ٹکرا گئیں،متعدد ہلاک و زخمی
اسپین / Reuters

جنوبی اسپین میں سینکڑوں مسافروں کو لے جانے والی دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ سانحہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب مالاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین آدموز کے قریب پٹری سے اتر تے ہی  دوسری سمت سے آنے والی  ٹرین سے ٹکرا گئی ۔

پولیس ترجمان نے ابتدا میں اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حادثے کے بعد صوبہ قرطبہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے  لیکن جلد ہی ہلاکتوں کی 39 تک  پہنچ گئ۔

جنوبی علاقے اندولوسیا کے عہدیدار انتونیو سانز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کم از کم 152 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ مسافر  تاحال  بوگیوں  میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں ٹرینوں میں کل 400 افراد موجود تھے۔

میڈیا نے  بتایا کہ میڈرڈ اور اندلس کے شہروں کورڈوبا، سیویل، مالاگا اور ہویلوا کے درمیان ہائی اسپیڈ سروسز کم از کم پیر کے دن تک معطل رہیں گی۔

شاہی محل نے ایکس پر کہا کہ شاہ فلیپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا اس خبر پر افسردہ  ہیں  اور  ہلاک شدگان کے رشتہ داروں اور  عزیزوں سے  دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی  کےلیے  نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسپین یورپ کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے، جس میں 3,000 کلومیٹر سے زیادہ مخصوص پٹریاں ہیں جو میڈرڈ، بارسلونا، سیویل، ویلنشیا اور مالاگا جیسے بڑے شہروں کو جوڑتی ہیں۔

اسپین نے 2013 میں اپنے سب سے  خوفناک ریل حادثات میں سے ایک کا سامنا کیا جب میڈرڈ سے گلیشیا جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی جس میں 79 افراد ہلاک اور 179 زخمی ہوئے تھے ۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے