ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ اور شام نے براہ راست زمینی ٹرانسپورٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے
سرحدی گزرگاہوں پر کارگو کی منتقلی ختم ہو جائے گی اور سامانِ تجارت کو بغیر کسی منتقلی کے براہ راست ترکیہ اور شام کے درمیان لایا لے جایا جا سکے گا: عبدالقدیر اورال اوغلو
ترکیہ اور شام نے براہ راست زمینی ٹرانسپورٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے
Türkiye and Syria have signed a new memorandum of understanding on international road transport.
29 جون 2025

ترکیہ اور شام نے بین الاقوامی زمینی نقل و حمل کے حوالے سے ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر کے  دونوں ممالک کے درمیان براہ راست زمینی رسل و رسائل کی بحالی کی راہ ہموار کر دی ہے۔

استنبول میں منعقدہ گلوبل ٹرانسپورٹ  روابط  فورم کے دوران اناطولیہ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر برائے رسل ورسائل 'عبدالقدیر اورال اوغلو 'نے کہا  ہےکہ اس معاہدے نے  دونوں ممالک کے درمیان 2004 کے بین الاقوامی زمینی نقل و حمل معاہدے کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

معاہدے کی رُو سے اب  تجارتی ٹرک سرحد پر اپنا سامان  کسی دوسری گاڑی میں منتقل کئے بغیر دخول کر سکیں گے۔ اس سہولت سے تجارت تیز، آسان اور سستی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا  ہے کہ"سرحدی گزرگاہوں پر کارگو کی منتقلی ختم ہو جائے گی اور سامانِ تجارت  کو بغیر کسی منتقلی کے براہ راست ترکیہ اور شام کے درمیان  لایا لے جایا جا سکے گا"۔

اورالوغلو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹرانزٹ نقل و حمل کے آپریشن شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جس سے ترکیہ سے اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر خلیجی ممالک تک براہ راست زمینی رسائی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ترک اور شامی حکام مسافر اور مال بردار نقل و حمل کے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ اس تعاون  میں باہمی تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی شامل ہے۔

اورال اوغلو نے مزید کہا  ہےکہ ترکیہ اور شام کے درمیان نقل و حمل کی بحالی نہ صرف یورپ اور ایشیا کے درمیان علاقائی تجارت میں دونوں ممالک کی حیثیت کو مضبوط کرے گی بلکہ اس درمیانی  راہداری کے خلیجی ممالک کے ساتھ ارتباط میں بھی مدد دے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دسمبر میں شام کی دہائیوں پرانی اسد حکومت کے خاتمے کے بعد رواں سال کے ماہِ  جنوری میں ایک عبوری حکومت نے اقتدار سنبھالا جس سے ملک کواپنے علاقائی ہمسایوں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے میں مدد ملی ہے۔

دریافت کیجیے
ترک وزیر خارجہ فیدان نے اقوام متحدہ کی اصلاح کی مطالبہ کیا اور عالمی نظام کی مشروطیت پر سوال اٹھایا
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں
ہم، ایک"عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: اردوعان
"معاہدہ طے ہوگیا"ترکیہ برطانیہ سے یورو فائٹر طیارے خریدے گا
مغربی ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، استبول بھی لرز اٹھا
پی کے کے دہشت گرد گروپ نے ترکیہ سے مکمل انخلا کا اعلان کردیا
ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی استنبول میں میزبانی کر رہا ہے
حماس جنگ بندی کی پابند ہے لیکن اسرائیل مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے: اردوعان
صدر ایردوان کا خلیجی ممالک کا دورہ مکمل، کویت، قطر اور عمان کے ساتھ 24 نئے معاہدے طے
ترکیہ: ہماری اوّلین ترجیح، غزّہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا، ہونی چاہیے