دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
اوکاناگن جھیل کے کنارے واقع آبادیوں میں تیزی سے پھیلتی جنگلاتی آگ کے باعث متعدد مکانات جل گئے، 20 ہزار سے زائد افراد علاقے سے نکل گئے
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
خطے میں جنگل کی آگ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مغربی امریکہ اور کینیڈا کے بڑے حصوں میں تخلیے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ / AP

کینیڈا کے مغربی حصے میں، برٹش کولمبیا کی اوکاناگن جھیل کے کنارے واقع آبادیوں میں ہفتے کے آخری ایاّم  میں تیزی سے پھیلتی جنگلاتی آگ کے باعث متعدد مکانات جل گئےجس کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد افراد علاقے سے نکل گئے اور درجنوں افراد کو فضائی راستے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

امریکہ کی  ریاست واشنگٹن کے اسپوکین علاقے میں بھی فائر بریگیڈ عملہ  گزشتہ ہفتے تین مقامات پر شروع ہونے والی  جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے اورآ گ کی پٹّی  کے قریب صفائی اور آگ کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری  ہے ۔

کینیڈا میں آگ سے بچنے کے لیے 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

سمرلینڈ میں جاری انخلا کے علاوہ جمعہ کی شام بالڈ رینج  میں شروع ہونے والی آگ کے باعث قریبی علاقے پیچ لینڈ اور اس کے گرد و نواح میں تقریباً 8 ہزار افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

برٹش کولمبیا نے ہفتے کے روز ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

کینیڈا کی وزیر برائے ہنگامی انتظامیہ  و عوامی مزاحمت 'ایلینور اولزوسکی' نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ان افراد  کو پناہ گاہ اور رہائش کی فراہمی کی خاطر  کہ جنہیں اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے ہیں وفاقی امداد کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

اسپو کین کے علاقے میں جنگلاتی آگ سے شہری پریشان

آگ پر قابو پانے والی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق اسپوکین کے علاقے میں تین مقامات پر جنگلاتی آگ سے نمٹنے والی ٹیموں نے اتوار کے روز فائر لائنوں کے قریب "آگ بجھانے کا کام" جاری رکھا اور ان میں سے کسی بھی آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ نہیں ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران لگنے والی ان آگوں نے تقریباً 920 عمارتوں کو یا جزوی نقصان پہنچایا یا مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ہفتے کے آغاز میں ایک شخص کو اسپوکین کے علاقے میں تین مقامات پر  لگی  آگ میں سے سب سے بڑی آگ جان بوجھ کر لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آگ بجھانے والے دو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ریاست یوٹاہ کےعلاقے 'فش لیک نیشنل فاریسٹ' میں جمعہ کی صبح جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر  میں موجود دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

امدادی ٹیمیں ہفتے کے روز جائے حادثہ تک پہنچ سکیں اور دونوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

تحفظِ رسل و رسائل کا قومی  بورڈ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے