دنیا
2 منٹ پڑھنے
نائیجیریا: مغوی طلبہ رہا کروا لئے گئے
اسکول کے عملے سمیت کُل 130 مغویوں پر مشتمل آخری گروپ بھی رہا کروا لیا گیا ہے: واسیو ابیودن
نائیجیریا: مغوی طلبہ رہا کروا لئے گئے
کسی گروہ نے 21 نومبر کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مقامی افراد نے مسلح گروہوں کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ / AP

نائیجیریا میں گذشتہ مہینے مسلح افراد کی طرف سے ایک اسکول سے اغوا کیے گئے تقریباً 130 بچوں اور عملے کو رہا کر دیا گیا ہے۔

21 نومبر کو ملک کے شمال وسطیٰ صوبے نائیجر میں ایک اسکول پر  کئے گئے مسلح حملے کے دوران حملہ آوروں  نے کم از کم 303 بچوں اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا تھا۔

حملے سے  چند گھنٹے بعد 50 مغوی بچے قید سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ رواں مہینے  کے آغاز میں مزید  100 بچوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

نائیجر پولیس کے ترجمان واسیو ابیودن نے کل بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اسکول کے عملے سمیت کُل 130 مغویوں پر مشتمل آخری گروپ بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

تاحال لاپتہ دیگر 35 طلبہ اور اساتذہ  سے متعلق سوال کے جواب میں ابیودن نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ "اس بارے میں تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی "۔

تاہم اقوامِ متحدہ کے ایک ذریعے کی  اے ایف پی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق "اغوا شدہ  تمام افراد  رہا ہو چکے ہیں اور جو درجنوں افراد تاحال مغوی  تصور کیے جا رہے تھے حقیقت میں حملے کے دوران فرار ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے تھے"۔

یہ اغوا ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب نائیجیریا کو امریکہ کی جانب سے سفارتی دباؤ کا سامنا ہے۔   ٹرمپ نے اس دعوے کے ساتھ کہ ملک میں عیسائیوں  کا بڑے پیمانے پر قتل 'نسل کشی' کے مترادف ہے  عسکری مداخلت کی دھمکی بھی دی تھی۔

تاہم نائیجیریا حکومت اور آزاد تجزیہ نگار، صورتحال کو  اس  دینی چوکھٹے میں دیکھنے کی تردید  کرتے ہیں جو ایک طویل عرصے سے امریکہ اور یورپ کے  مسیحی دائیں بازو کی طرف سے استعمال کیا جا  رہا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی