ملائیشیا:16 سال سے کم عمر صارفین پر سوشل میڈیا کا استعمال بند ہوسکتا ہے
ملائیشیا  کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائن اپ کرنے سے روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ملائیشیا:16 سال سے کم عمر صارفین پر سوشل میڈیا کا استعمال بند ہوسکتا ہے
ملائیشیا / AP
24 نومبر 2025

ملائیشیا  کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائن اپ کرنے سے روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

وزیر مواصلات فہمی فضل نے اتوار کو کہا کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک آن لائن عمر کی پابندیاں عائد کرنے سے کیسے نمٹتے ہیں۔

فہمی نے ملائیشین روزنامہ دی اسٹار کی آن لائن پوسٹ کردہ ویڈیو میں کہا  کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز حکومت کے اس فیصلے کی تعمیل کریں گے جس میں 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا ۔

  انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت،  ادارے اور والدین اپنا کردار ادا کریں تو ہم یقینی بنا سکتے ہیں کہ ملائیشیا میں انٹرنیٹ خاص طور پر بچوں اور خاندانوں کے لیے محفوظ  بنے ۔

ملائیشیا نے حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئے سائبر جرائم سے نمٹنے کی کوشش میں سوشل میڈیا سروسز پر نگرانی سخت کر دی ہے۔

اکتوبر میں کئی  پارلیمانی ارکان  نے حکومت کے اس منصوبے کی حمایت کی کہ وہ 16 سال سے کم عمر افراد پر پابندی عائد کرے ۔

 ستمبر میں مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کرد ایک سروے سے معلوم ہوا کہ ملائیشیا میں 72 فیصد جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو بچوں  کےلیے  محدود کیا جانا چاہیے۔

آسٹریلیا میں، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 10 دسمبر سے 16 سال سے کم عمر صارفین   کےلیے بند کیا جا رہا ہے جس کی خلاف قرزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن بھی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے ایک مشابہ بل پیش کریں گے۔

اور ڈچ حکومت نے اس سال والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا ایپس جیسے ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ استعمال کرنے سے منع کریں۔

دریں اثنا، پانچ یورپی یونین کے ممالک، ڈنمارک، فرانس، یونان، اٹلی اور اسپین، ایک ایپ کی جانچ کر رہے ہیں جس کا مقصد بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکنا ہے۔

دریافت کیجیے
جاپان مصنوعی ذہانت کے استعمال کو آبادی کے 80 فیصد تک پھیلانا چاہتا ہے
ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی
پولینڈ: مسک کے یونین مخالف دعوے دشمن طاقتوں کی معاونت کر رہے ہیں
غزہ کے مستقبل پر، ٹونی۔یاہو، خفیہ مذاکرات
امریکہ کے ساتھ مذاکراتی راستے کھُلے رکھنا ضروری ہے: اردوعان
شام کے عوام اسد حکومت کے خاتمے کے پہلے سال کا جشن منا رہے ہیں
ہم اپنے ہتھیار غزہ میں ایک فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہیں: حماس
پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک
غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس پر مذاکرات جاری ہیں، ترک وزیر خارجہ
انڈونیشیا میں سیلاب اور فاقہ کشی نے سماترا کو اپنے زیر تسلط لے رکھا ہے
سوڈان کے جنوبی کردفان علاقے میں آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں 79 شہری جان بحق
امریکہ  نے جنوبی کوریا کو  111.8 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا