پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاک-بھارت کشیدگی پر تشویش،صورتحال پر نظر ہے:ترک امور دفاع
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی سلامتی کے جائز خدشات کو سمجھتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ دونوں فریق پرامن حل تلاش کریں گے اور بین الاقوامی برادری اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرے گی
پاک-بھارت  کشیدگی پر تشویش،صورتحال پر نظر ہے:ترک امور دفاع
/ AA
1 مئی 2025

ترکیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کر رہا ہے جس سے جنوبی ایشیا میں استحکام کو خطرات لاحق ہیں اور علاقائی سلامتی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی زبانی اور فوجی کشیدگی کے نتائج نہ صرف خطے کے عوام بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس لئے ہندوستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور بین الاقوامی قانون اور سفارت کاری کے فریم ورک کے اندر کام کرے۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی سلامتی کے جائز خدشات کو سمجھتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ دونوں فریق پرامن حل تلاش کریں گے اور بین الاقوامی برادری اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔

وزارت کے ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے والے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے خلاف ثابت قدم رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں سے بھرے 6 طیارے بھیجنے کے دعوے غلط ہیں ،ترکیہ سے روانہ ہونے والا ایک کارگو طیارہ ایندھن بھرنے کے لیے پاکستان میں رک گیا۔ اس کے بعد ، یہ اپنے مقررہ سفر پر گامزن رہا۔ بااختیار افراد اور اداروں کے بیانات سے مبرا قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان