دنیا
2 منٹ پڑھنے
شام: وائے پی جی نے 23 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا
وائے پی جی دہشت گرد تنظیم نے الحسکہ میں کم از کم 23 مقامی رہائشیوں کو حراست میں لے لیا ہے
شام: وائے پی جی نے 23 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا
شامی سرکاری افواج 2 فروری 2026 کو وائی پی جی کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے تحت حسکہ میں داخل ہو گئیں۔ / Anadolu Agency
3 فروری 2026

وائے پی جی دہشت گرد تنظیم نےبروز  اتوار شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں کم از کم 23 مقامی رہائشیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اناطولیہ خبر ایجنسی نے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ  امریکی حمایت یافتہ معاہدے کے تحت شام وزارت داخلہ سے منسلک سکیورٹی فورس کے الحسکہ شہر میں داخلےکے وقت ان کے  استقبال  کے لیے سڑکوں پر نکلنے والے  شہریوں  کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر کے مطابق  الحسکہ کے مرکز میں 21 افراد کو ،  رمیلان میں ایک اور المابدے میں بھی  ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ حراستیں ، اس دہشت گرد گروہ کی شہریوں کے خلاف جاری پُر تشدد کاروائیوں  اور دھمکیوں کے تسلسل کی کڑی ہیں۔ ان کاروائیوں  میں جنگ بندی معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔

اتوار کو الاخباریہ ٹی وی  کی بروز اتوار جاری کردہ خبر کے مطابق  YPG کے دہشت گردوں نے فعال جنگ بندی  کے باوجود محصور علاقوں سے فرار کی کوشش کرنے والے شہریوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔

گذشتہ ہفتے، گروپ کی فورسز نے الحسکہ شہر اور قامشلی کے دیہی علاقے کے گاؤں الغریقہ میں الگ الگ حملوں میں دو نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد الدرْباسیہ کے نزدیک دیہات پر YPG کی چھاپہ مار کارروائیوں کی لہر چلی، جہاں متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

YPG اور شامی حکومت کے درمیان تازہ معاہدہ ایسی شقوں پر مشتمل ہے جو مسلح مظاہروں پر پابندی، اسلحہ کو اندرونی سکیورٹی فورسز تک محدود رکھنے اور YPG کی فورسز کو شمال مشرقی شام میں فرات کے مشرقی علاقوں کی طرف پسپا کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ اس میں مرکزی الحسکہ کے عوامی اداروں کو دمشق حکومت کے اداروں کے ساتھ ضم کرنے کا بھی انتظام شامل ہے اور موجودہ ملازمین کو ریاستی پے رول میں شامل کر لیا جائے گا۔

شامی حکومت نے دسمبر 2024 میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد، جو کہ 24 سال تک برسرِ اقتدار رہنے کے بعد ہوا، ملک گیر سطح پر سکیورٹی بحال کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا