دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین کے درمیان عنقریب کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ آئندہ دنوں میں یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اگست میں پوٹن کے ساتھ الاسکا میں ان کی  ملاقات  بلا کسی  پیش رفت کے  ناکام رہی تھی
روس اور یوکرین کے درمیان عنقریب کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
/ AP
4 ستمبر 2025

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے امکان کے بارے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

 ٹرمپ نے بدھ کے روز سی بی ایس نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں صدر پوتن اور صدر زیلنسکی سے بات کر رہا ہوں لگتا ہے  عنقریب کچھ ہونے والا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ آئندہ دنوں میں یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اگست میں پوٹن کے ساتھ الاسکا میں ان کی  ملاقات  بلا کسی  پیش رفت کے  ناکام رہی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ توقع ہے کہ ٹرمپ جمعرات کو زیلنسکی سے فون پر بات کریں گے۔

روسی امور  خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے مشرق بعید میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس بنیادی طور پر ناقابل قبول، کسی بھی قسم کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور یوکرین میں کسی بھی شکل میں غیر ملکی مداخلت پر بات نہیں کرے گا۔

دریں اثنا، روس نے زیلنسکی کے ساتھ آئندہ یورپی مذاکرات سے قبل اپنے موقف کو سخت کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی پر کسی بھی شکل میں غور نہیں کرے گا۔

یوکرین کی سلامتی کی ضمانت

ایک متعلقہ بیان میں ماسکو نے کیف   کے لیے یورپی اتحادیوں کی جانب سے سلامتی کی ضمانتوں پر زور دینے پر بھی تنقید کی اور انہیں علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

زخارووا نے مجوزہ ضمانتوں کو  دہشت گردی کے لئے ایک اسپرنگ بورڈ اور یورپی براعظم کے لئے خطرے کی ضمانت کے طور پر بیان کیا۔

پیوٹن نے بدھ کے روز یہ بھی کہا تھا کہ اگر یوکرین کے صدر ماسکو آتے ہیں تو وہ زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں ۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے ماسکو کی تجویز کو اس طرح کے اجلاس کے مقام کے طور پر مسترد کر دیا۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان  جنگ سے ناخوش ہیں لیکن  وہ امن معاہدے پر زور دیتے رہیں گے۔

 

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں