دنیا
2 منٹ پڑھنے
کونگو حکومت اور ایم 23 کے درمیان اعلامیئے کا خیر مقدم کرتے ہیں:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور ایم 23 باغی گروپ کے درمیان اصولوں کے اعلامیے پر دستخط کا خیر مقدم کیا، جسے باضابطہ طور پر 23 مارچ کی تحریک کے نام سے جانا جاتا ہے
کونگو حکومت اور ایم 23 کے درمیان  اعلامیئے کا خیر مقدم کرتے ہیں:اقوام متحدہ
Declaration of Principles signed after weeks of diplomacy amid ongoing conflict. / Photo: Reuters / Reuters
21 جولائی 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور ایم 23 باغی گروپ کے درمیان اصولوں کے اعلامیے پر دستخط کا خیر مقدم کیا، جسے باضابطہ طور پر 23 مارچ کی تحریک کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ میں ڈیموکریٹک  جمہوریہ کونگو کی حکومت اور اے ایف سی/ ایم 23 کے درمیان اصولوں کے اعلامیے پر دستخط کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ قومی حکام، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون  سے کونگو میں امن، شہریوں کے تحفظ اور استحکام کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے ہفتے کے روز اس اعلامیے پر دستخط کیے، جس کا مقصد ملک کے مشرقی حصے میں تشدد کو کم کرنا ہے۔

یہ معاہدہ روانڈا اور کونگو  کے درمیان 27 جون کو واشنگٹن میں ایک علیحدہ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے، جس سے لڑائی کے خاتمے کی امیدوں کو تقویت ملی ہے۔

ڈیموکریٹک جمہوریہ کونگو اور مغربی ممالک روانڈا پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ 2021 میں ایم 23 باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

مشرقی  کونگو  میں تنازع کے مرکز میں موجود ایم 23 باغی گروپ کا اہم علاقے پر کنٹرول ہے، جس میں صوبائی دارالحکومت گوما اور بوکاوو شامل ہیں، جن پر اس نے اس سال کے اوائل میں قبضہ کر لیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان