دنیا
2 منٹ پڑھنے
دنیا کے 500 ارب پتّیوں کی ایک روزہ کمائی 336 بلین ڈالر
ایلون مسک کی کل دولت 10 فیصد سے زیادہ اضافہ سے 1.27 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی
دنیا کے 500 ارب پتّیوں کی ایک روزہ کمائی 336 بلین ڈالر
ایک لائیو فیڈ میں اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو نیویارک سٹی، امریکہ میں ناسڈیک مارکیٹ سائٹ پر اسپیس ایکس کی ابتدائی پبلک آفرنگ کے دن دکھایا گیا ہے، 12 جون 2026۔ / Reuters

بلومبرگ کے ارب پتی  انڈیکس کے مطابق، عالمی منڈیوں میں تیز رفتار اضافہ اور اسپیس ایکس کے حصص میں بلندی کے باعث، دنیا کے 500 امیر ترین افراد نے ایک دن میں اپنے مجموعی اثاثوں میں  336 بلین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ کیاہے۔

نیو یارک اسٹاک مارکیٹ  کےبرو زپیر دن کے اختتام پر ریکارڈ کیے گئے اضافوں نے دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی خالص دولت کو13.3 ٹریلین  ڈالر کی ریکارڈسطح تک بڑھا دیا ہے۔

 پہلے ہی دنیا کےسرفہرست ارب پتیوں میں شامل 'ایلون مسک' نے فہرست میں اپنی برتری مزید بڑھا لی کیونکہ ان کی دولت 10 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 1.27 ٹریلین ڈالر  تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی 'اسپیس ایکس' کے گزشتہ ہفتے عوامی مارکیٹ میں قدم رکھنے اوربہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کے اسپیس ایکس  کے حصص کی خرید میں جلدی کرنے کی وجہ سے پیر کو کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

اس تیزی نے ایک ہی دن میں مسک کی خالص دولت میں 164 بلین ڈالر کا اضافہ کیا جو بلومبرگ کے انڈیکس پر باقی 499 افراد کے مشترکہ فائدے کے تقریباً برابر تھا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے  ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے عبوری معاہدہ طے پانے سے  عالمی توانائی کی ترسیل اور تجارتی بہاؤ کے بارے میں خدشات کم ہونے کے بعد منڈیوں کو مزید  حوصلہ ملا  ہے ۔

ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا جبکہ نیس ڈیک 100 اور MSCI ورلڈ انڈیکس بھی تقریباً ہمیشہ کی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوئے۔

بلومبرگ کا انڈیکس اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کے درمیان فاصلے میں اضافہ ہو  رہا ہے۔

فہرست کے اوّلین  50 ارب پتیوں کی دولت  اب 6.5 ٹریلین ڈالر ہے جو فہرست کے باقی 450 افراد کی 6.8 ٹریلین ڈالر دولت کے تقریباً برابر ہے۔

بلومبرگ بلینئرز انڈیکس میں داخلے کی حد بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فہرست کے سب سے نچلے 12 افراد میں سے ہر ایک کی دولت 7.9 بلین ڈالر ہے۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا