ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
وفد کو بائکار فرم  کے چیئرمین سلچوق بائراکتار نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، دفاعی ٹیکنالوجیز اور جاری اختراعی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل  انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
[فائل]: ترکی کی ڈرون ساز کمپنی بائیکار کا ایک ٹی بی 2 ڈرون۔ / Reuters

ترک پارلیمانی اسپیکر نعمان قرتلمش  کی میزبانی میں استنبول میں منعقدہ نیٹو پارلیمانی  اجلاس میں شرکت کے لیےآنے والے پارلیمانی اسپیکرز نے منگل کو بائکار کے اوزدمیر بائراکتار نیشنل ٹیکنالوجی سنٹر کا فیلڈ وزٹ کیا ۔

 یہ اجلاس آئندہ ہفتے انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل  سر انجام پایا ہے۔

پیر کو استنبول کے دولماباہچے محل میں سمٹ کے انعقاد کے بعد قرتُلمش نے اتحادی ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز اور سینئر پارلیمانی نمائندوں کے ہمراہ  ٹیکنالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔

جس دوران بائکار  کے چیئرمین سلچوق بائراکتار نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، دفاعی ٹیکنالوجیز اور جاری اختراعی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

قرتلمش نے مرحوم اوزدمیر بائراکتار  کی بیوہ جانان بائراکتار سے بھی ملاقات کی؛ اوزدمیر ترکیہ کے قومی ٹیکنالوجی   پر مبنی مقامی لڑاکا ڈرون پروگرام کے قائدین میں سے تھے۔ جانان بائراکتار، بائکار ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلچوق بائراکتار کی والدہ  بھی ہیں۔

یہ دورہ 7 تا 8 جولائی کو انقرہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے پیشِ نظر کیا گیا، جس میں باضابطہ پروگرام کے تحت پہلی بار دفاعی صنعتی فورم  بھی منعقد ہو گا۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز