سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: امریکہ کے سفر پر پابندی 'نسلی پرستی' پر مبنی ذہنیت کی عکاسی ہے
یہ پالیسی "بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے" اور "محض قومیت یا مذہب کی بنیاد پر لاکھوں لوگوں کو سیاحت کے حق سے محروم کرتی ہے۔"
ایران: امریکہ کے سفر پر پابندی 'نسلی پرستی' پر مبنی ذہنیت کی عکاسی ہے
Iran’s foreign ministry called the ban a sign of supremacist American mentality.
7 جون 2025

تہران نے ہفتے کے روز ایرانیوں اور دیگر 11 زیادہ تر مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا یہ فیصلہ "نسلی ذہنیت" کی علامت ہے۔

وزارت خارجہ کے ایرانیوں کے بیرون ملک امور کے ڈائریکٹر جنرل، علی رضا ہاشمی راجا نے 9 جون سے نافذ العمل  ہونے والے اس اقدام کو"امریکی پالیسی سازوں میں برتری اور نسلی ذہنیت کے غلبے کی واضح علامت" قرار دیا۔

انہوں نے وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ "ایرانی اور مسلم عوام کے خلاف امریکی فیصلہ سازوں کی  دیرینہ دشمنی کا مظہر ہے۔"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر دوبارہ وسیع پابندیاں نافذ کی گئیں، جو ان کی پہلی مدت کے سفری پابندیوں کی بازگشت ہیں۔ یہ اقدام کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ایک ریلی پر بم حملے کے بعد کیا گیا۔

ہاشمی راجا نے کہا کہ یہ پالیسی "بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے" اور "محض قومیت یا مذہب کی بنیاد پر لاکھوں لوگوں کو سیاحت کے حق سے محروم کرتی ہے۔"

وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ یہ پابندی تفریق بازی ہے اور "امریکی حکومت کے لیے بین الاقوامی ذمہ داری کا باعث بنے گی،" تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔

ٹرمپ کی پابندی

ایران کے علاوہ،  یہ امریکی پابندی افغانستان، میانمار، چاڈ، کانگو-برازیل، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ سات دیگر ممالک کے مسافروں پر جزوی پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکہ ایران سے باہر ایرانی طبقے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020 میں امریکہ میں تقریباً 1ڈیڑہ ملین ایرانی آباد ہیں۔

ایران اور امریکہ نے 1979 کے انقلاب کے فوراً بعد سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، اور تب سے تعلقات شدید کشیدہ رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان ایشیا۔ پیسیفک تناؤ کے وقت سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے