جاپان میں 5.7 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نےجاپان محکمہ موسمیات (JMA) کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ شیزوؤکا پریفیکچر کے مغربی حصے میں مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 4 منٹ پر 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلے کے نتیجے میں آئیچی اور شیزوؤکا پریفیکچر میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کی گہرائی تقریباً 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔تاہم جھٹکوں کے باعث علاقے میں بعض ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ زلزلہ گزشتہ تقریباً 30 برس کے دوران آئیچی پریفیکچر میں محسوس کیے جانے والے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔

























