دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: امریکہ نسل کُشی میں شامل ہے
امریکہ، غزہ میں نسل کشی کا شریکِ جُرم ہے۔ اس نے جنگ بندی کی تمام بین الاقوامی کوششوں کو بار بار ناکام بنایا اور سلامتی کونسل کی جنگ بندی قراردادوں کو سات بار ویٹو کر چُکا ہے: چین
چین: امریکہ نسل کُشی میں شامل ہے
اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کے نتیجے میں تقریباً 61,900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ / AA

چین نے کہا ہے کہ امریکہ "غزہ میں نسل کشی کا شریکِ جُرم ہے"۔

چین کے  صدارتی کونسل دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ کی بروز اتوار جاری کردہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا نیوز کی   شائع کردہ، امریکہ میں انسانی حقوق سے متعلق، سالانہ رپورٹ میں امریکہ کو "غزّہ میں جاری نسل کُشی کا شریک جُرم قرار دیا گیا ہے"  ۔

سال 2024 سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  "امریکہ، غزّہ میں نسل کُشی کےساجھے دار کی شکل میں حرکت کر رہا ہے۔واشنگٹن  نے اسرائیل کو "غیر متزلزل فوجی اور سفارتی تعاون فراہم کر رکھا ہے"۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "امریکہ نے، غزہ میں نسل کشی کے دوسرے سال میں جنگ بندی کے لیے کی گئی تمام  بین الاقوامی کوششوں کو بار بار ناکام بنایا ہے۔ واشنگٹن ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جنگ بندی قراردادوں کو سات بار ویٹو کر چُکا ہے"۔

رپورٹ میں "یکطرفہ پابندیوں کے حد سے زیادہ استعمال" کی وجہ سے بھی امریکہ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ  واشنگٹن دنیا میں "انسانی بحرانوں کو ہوا دے رہا " اور "  سب سے زیادہ یکطرفہ پابندیاں لگا رہا  ہے" ۔

غزّہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیل ، غزّہ پر مسلّط کردہ جنگ میں، اکتوبر 2023 سے اب تک تقریباً 61,900 فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے۔اس نے علاقے کو تباہ کر دیا  اور قحط  پر مجبور کررکھا ہے۔

گذشتہ ماہِ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ، غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں