دنیا
2 منٹ پڑھنے
غزہ: اسرائیلی فوج نے 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی قتل کر دیئے
اسرائیل نے غزّہ پر فضائی حملے اور توپ فائرنگ  کر کے 3 بچوں سمیت 9 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے: فلسطین سول ڈیفنس
غزہ: اسرائیلی فوج نے 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی قتل کر دیئے
نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے بعد لوگ ملبہ چھان رہے ہیں، جہاں 2 فروری 2026 کو ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بچوں سمیت دیگر زخمی ہوئے۔ / Anadolu Agency

اسرائیل نے آ ج بروز بدھ غزّہ پر فضائی اور  توپ حملے کر کے 9 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

فلسطین سول ڈیفنس ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق  اسرائیل نے غزّہ پر فضائی حملے اور توپ فائرنگ  کر کے 3 بچوں سمیت 9 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔  حملوں میں  کم از کم 31 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق  یہ جانی نقصان غزہ بھر میں متعدد حملوں اور گولہ باری کا نتیجہ ہے۔

اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا  ہے کہ یہ حملے اس کے فوجیوں پر فائرنگ  کئے جانے اور ایک اسرائیلی افسر کے زخمی ہونے کے بعد کئےگئے  ہیں۔ اسرائیلی فوج نے  اس واقعے کو غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجیوں پر حملہ 'ییلو لائن' کے نزدیک ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے باوجود اسرائیلی فوج غزّہ میں  فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 10 اکتوبر سے تاحال اسرائیلی  فوج 523 فلسطینیوں کو قتل کر چُکی ہے اور اس کا دعوی ہے  کہ  اسی  دورانیے میں اس کے چار سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

غزّہ میں ہفتے کا دن سب سے زیادہ ہلاکتوں والے دنوں میں سے ایک تھا۔ سول ڈیفنس ایجنسی نے کم از کم 37 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی اور اسرائیلی فوج نے کہا  ہےکہ یہ حملے حماس کی جنگ بندی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے تھے۔

ایجنسی کے مطابق خان یونس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملوں نے خیموں اور گھروں کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں تین لاشیں ناصر اسپتال لائی گئیں۔مذکورہ سے مشابہہ حملوں کے نتیجے میں علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز 'غزہ سٹی'سے مزید چھ لاشیں الشفا اسپتال منتقل کی گئی ہیں ۔

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے منگل کو القدس میں اسرائیلی وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں  نیتن یاہو نے اصرار کیا ہے کہ  تعمیرِ نو شروع ہونے سے پہلے حماس کو غیر مسّلح  کیا جائے اور غزہ کو مکمل طور پر غیر فوجی بنایا جائے۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ