سیاست
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: جنوبی ایشیاء میں امن کی حوصلہ افزائی میں صدر اردوعان کا کردار قابلِ تعریف ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعاون اور غیر متزلزل اتحاد پر، صدر رجب طیب ایردوعان کا شکریہ ادا کیا ہے
پاکستان: جنوبی ایشیاء میں امن کی حوصلہ افزائی میں صدر اردوعان کا کردار قابلِ تعریف ہے
Pakistan is proud of its "long-standing, time-tested, and abiding" fraternal ties with Türkiye," Sharif said. / AA
14 مئی 2025

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے، خاص طور پر بھارت کے ساتھ پیش آنے والے  عسکری تناو کے بعد، جنوبی ایشیا میں فروغِ امن  کے لیے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کے کردار کو سراہا ہے ۔

شہباز شریف نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "میں اپنے عزیز بھائی، صدر رجب طیب اردوعان کی طرف سے پاکستان کی مضبوط حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار سے بہت متاثر ہوا ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے "دیرینہ، آزمودہ اور پائیدار" برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ہمارے باہمی تعلقات  ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں"۔

"تعمیری کردار، مشترکہ کوششیں"

شہباز شریف نے کہا ہے کہ "میں، جنوبی ایشیا میں  امن  کی حوصلہ افزائی  میں تعمیری کردار   ادا کرنے اور اس معاملے میں مشترکہ کوششیں  کرنے پر ،صدر اردوعان کا  خاص طور پر شکر گزار ہوں۔"

شہباز شریف نے کہا ہے کہ"ہم پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے لئے زیادہ روشن اور مفّرح مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ  یہ اتفاق دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو  مزید مضبوط کرے"۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم مسلح افراد  کی طرف سے کئے گئے حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔   واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور معاملہ گذشتہ ہفتے  میزائل اور ڈرون  حملوں تک پہنچ گیا تھا۔ہفتے کے آخر میں امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی ہوئی جو اب تک نافذ العمل ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان